... loading ...
پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو شکست دیکر ایونٹ میں لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر نے والی پہلی ٹیم بن گئی ، پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے ،نمیبیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی ،محمد رضوان کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو ابوظہبی میں کھیلے گئے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو روبن ٹرمپیل مین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا اور یہ محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں میڈن اوور کرایا۔نمیبیا کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو بڑے شاٹس کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔10 اوورز کے بعد دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی اور دو اوورز میں ایک رن دینے والے ٹرمپل مین کے تیسرے اوور میں 18رنز بٹورے۔پاکستان کے اوپنرز نے ایک اور مرتبہ بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی وکٹ کیلئے سنچری شراکت قائم کی۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم 113 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد بابر اعظم پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 49 گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 70رنز کی اننگز کھیلی۔فخر زمان کا وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وکٹوں کے عقب میں زین گرین نے شاندار کیچ لے کر انہیں پویلین رخصت کردیا۔دوسرے اینڈ پر موجود محمد رضوان نے بھی اپنی نصف مکمل کر لی جو ٹورنامنٹ میں ان کی دوسری ففٹی ہے۔پاکستان نے اننگز کے آخری اوور محمد رضوان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 24 رنز بنائے جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 79رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ نے 16 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔حفیظ اور رضوان نے 26 گیندوں پر 67 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان نے آخری 10 اوورز میں 130رنز بنائے۔نمیبیا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو دوسرے ہی اوور میں حسن علی نے حریف ٹیم کے اوپنر مائیکل وین لنگن کو چلتا کردیا۔اسٹیفن بارڈ اور کریگ ولیمز نے 47 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی مرحلے پر وکٹوں میں غلط فہمی کے نتیجے میں بارڈ سے 29 رنز کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔پاکستان کو جلد ہی تیسری وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن شاداب خان کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی ایک آسان کیچ نہ لے سکے تاہم ایراسمس اس ڈراپ کیچ کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور اگلے ہی اوور میں عماد کی گیند پر ان کی اننگز اختتام کو پہنچی۔اسکور 93 تک پہنچا تو شاداب خان نے کریگ ولیمز کو آؤٹ کر کے میچ میں پہلی وکٹ حاصل کر لی جبکہ جے جے اسمٹس بھی صرف دو رنز بنا سکے۔اختتامی اوورز میں ڈیوڈ ویزے نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن ان کی یہ اننگز بھی نمیبیا کو شکست سے نہ بچا سکی، ویزے نے 31 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔نمیبیا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے اور پاکستان نے میچ میں 45 رنز سے فتح حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔محمد رضوان کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...
غیرقانونی تعمیرات، تنگ راستے، رشوت، ناقص نگرانی اور حکومتی غفلت نے مل کر سانحے کو جنم دیا عمارت میں اسموک ڈیٹیکٹر، نہ ایمرجنسی اخراج کا نظام، نہ فائر فائٹنگ کا مناسب انتظام تھا، ذرائع شہرِ قائد کے مصروف کاروباری مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی کی ایسی داستان رق...
جوہری معاملے کو مذاکرات سے الگ کر دیا جائے تو تیز رفتار معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے،ایران ناکہ بندی ختم کرنے سے ٹرمپ کادباؤ کم ہو جائے گا ، امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس ایران نے امریکا کو ایک نئی سفارتی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور جاری جنگ کا خاتمہ...
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس ...
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...