... loading ...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سے تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ۔ عوام سے دھوکا دہی ، فراڈ اور مضاربہ کیسز دوبارہ نیب کے حوالے کر دیے گئے ۔ آرڈیننس کے مطابق احتساب عدالتوں میں الیکٹرانک ڈیوائسز کی تنصیب تک پرانے نظام کے تحت ہی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی ۔ دھوکا دہی اور فراڈ کے کیسز بھی نیب کے دائرہ اختیار میں دے دیے گئے ہیں ۔ تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس میں جو ترامیم کی گئی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ یہ 6 اکتوبر 2021 ء سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کی جا رہی ہیں ۔ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ جس طرح نیب اور احتساب عدالتوں کو 6 اکتوبر 2021 ء سے پہلے جس طرح اختیار حاصل تھا اسی طرح اب دوبارہ ہو گا اور دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد جو دن گزرے ہیں ان کو پتہ ہے نیب ترمیمی آرڈیننس میں قانونی تحفظ دے دیا گیا ہے ۔ تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو بھجوا دیا گیا ۔ وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سے تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا ہے ۔ تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا گیا ہے ۔ نیب آرڈیننس کے تحت نیب چیئرمین کی مدت ملازمت چار سال ہو گی اور صدر مملکت کو ا نہیں عہدے سے ہٹانے کا اختیار ہو گا ۔ چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے وہی بنیاد ہو گی جو سپریم کورٹ کے جج کو ہٹانے کے لیے ہوتی ہے ۔ نیب آرڈیننس کے تحت پہلے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل کو دیا گیا تھا ۔ 6 اکتوبر کو دوسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری ہونے سے نیب قانون میں ابہام سامنے آئے تھے اور وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی وضاحت کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت زر ضمانت کے تعین کا اختیار بھی احتساب عدالت کو دے دیا گیا ہے ۔ پہلے ترمیمی آرڈیننس میں جرم کی ماہیت کے مطابق مچلکے جمع کروانے کی شرط رکھی گئی تھی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری ، پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف ، ( ن ) لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف اور ( ن ) لیگ کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا اور پہلے سے قائم منی لانڈرنگ کیسز ویسے ہی چلیں گے اور مضاربہ اور بی فور یو کیسز بھی دوبارہ نیب کے سپرد کر دیے گئے ہیں ۔ جعلی اکاؤنٹس کے لیے پرانے مقدمات آرڈیننس کے تحت جاری رہ سکیں گے ۔
آپ باہر نکلیں ہم آپکو دیکھ لیں، شوکت راجپوت کو ایم پی اے شارق جمال کی دھمکی، متعلقہ پولیس اسٹیشن کومقدمہ درج کرنے کا کہا جائے،میرے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شوکت راجپوت کی اسپیکر سے استدعا ایم این اے اقبال محسود مسلح افراد کے ساتھ دفتر میں آئے اور تالے توڑے ،تنازع کے باعث ایس ...
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا، اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، طیارہ بردار...
میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر کو میر خادم حسین ٹالپور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا پولیس افسر نے جرم کا اعتراف کرلیا، مراسلہ میںفیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا میرپورخاص میں سابق ایس ایچ او مہران تھانے کے خلاف سنگین الزامات سائلہ خاتون سے جنسی زیاد...
ایئرپورٹ سیمسافروں کو رشوت لے کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنیکا انکشاف اے ایس آئی محمد عالم، ایف سی انضمام الحق اور ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل شامل ہیں ،ذرائع نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رشوت لے کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو رشوت لے کر بیرون ممالک اور یورپ بھیجنے والے ...
شہباز شریف نیویارک میں موجود ہیں اور غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے، غزہ میں امن کیلئے کردار ادا کیا جائے گا، امیدیں وابستہ ہیں غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کیخلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے،پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی اسرائیل کے ...
ریاض احمدچودھری سمیوکت کسان مورچہ (SKM) اور ملک کی بڑی مرکزی ٹریڈ یونینوں نے بھارت بند کی کال دی ہے۔ یونینوں نے اس ہڑتال کی کال مرکزی حکومت کی مختلف اقتصادی پالیسیوں کے خلاف دی ہے جس میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے اور نئے لیبر قوانین شامل ہیں۔سنیوکت کسان مورچہ او...
اب منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے، عمران خان رہائی فورس مکمل طور پر پرامن جدوجہد کرے گی جس میں باقاعدہ چین آف کمانڈ ہو گی، یہ نہیں ہو گا کہ ذمہ داری کسی کو دیں اور اعلان کوئی کرتا پھرے مجھے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے، عدالتی احکامات ردی کی...
یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لاسکتا ہوں، میںنے جیل میں کبھی ہڑتال کی کال نہ دی تھی، مجھے بہت سوں نے بہت کچھ کہا، مگر صبرو تحمل سے کام لیا،پیپلزپارٹی کا مفاد پاکستان ہے پنجاب میں بدقسمتی سے گروپنگ اور کوتاہیاں ہماری کمزوری کا نتیجہ ہیں، وزارتیں اس لئے نہیں لیں پارٹی کو...
قاسم اور سلیمان نے دو سال سے زائد عرصے کے بعد ویزے کیلئے درخواست دے دی انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے، دونوں بھائیوں کا مطالبہ،مگر ابھی تک جواب نہیں ملا سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستانی جیل میں قید اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے...
مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،دنیا کو موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،شہباز شریف پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا ا...
اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا،ہمیں صبح کال آئی آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کیلئے بھیج دیں ، ہم نے کہا ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کرینگے، ڈاکٹر برکی کو بھیجنے سے منع کردیا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا میری بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، میر...
(رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان شامل...