وجود

... loading ...

وجود

کرکٹ کا بخار

پیر 01 نومبر 2021 کرکٹ کا بخار

دوستو، اس وقت پورا ملک کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہے۔۔ ویسے تو پنجاب میں ڈینگی بخار بھی اپنی موجودگی کااحساس دلارہا ہے لیکن کرکٹ بخار کے سامنے کسی اور بخار کی اہمیت نہیں رہتی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جس طرح سے اپنے روایتی حریف بھارت کو ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں پہلی بار دھول چٹائی اور ان کے کبھی نہ ہارنے والے غرور کی لنکاڈھائی اس نے ہر پاکستانی کے دل باغ باغ کردیئے، دو دن بعد ہی نیوزی لینڈ کی سیکورٹی بھی ٹائٹ کردی۔۔اسے بھی پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔۔پھرافغانستان کوبھی شکست سے دوچارکیا ، ہمارے خیال میں اب خطرے والی کوئی بات نہیں۔۔ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ ہی چکا ہے۔۔
باباجی نے گزشتہ رات محفل کے دوران اچانک پوچھ لیا۔۔۔ہمارے کرکٹرز کی کارکردگی راتوں رات بہتر کیسے ہوگئی؟محفل میں موجود کسی ایک کو بھی اس کا جواب نہیں آیا۔۔ہم کو چونکہ صحافی ہونے کا زعم ہے اس لیے ہم نے آئیں بائیں شائیں کرتے ہوئے بتایاکہ۔۔ کھلاڑیوں کوپتہ ہے کہ کھیلیں گے تو ٹیم میں ہوں گے ورنہ نکال دیئے جائیں گے۔۔باباجی نے ہماری طرف دیکھا، ہلکے سے مسکرائے پھر مونچھوں کو بل دیتے ہوئے کہا۔۔لازمی سی بات ہے کہ جو نہیں کھیلے گا وہ ٹیم سے ہی باہر ہوگا۔۔ یہ تو کامن سینس کی بات ہے۔۔ پھرباباجی نے سائیڈپاکٹ سے سگریٹ کا پاکٹ نکالا،جس میں سے فلٹر والی ایک سگریٹ برآمد کی اور اسے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر ٹھوکی۔۔لبوں سے لگائی پھر اسے ماچس کی تیلی سے سلگائی۔۔ لمباسا کش لے کر دھوئیں کا مرغولہ چھوڑا اور کہنے لگے۔۔ بھائی اب صورتحال بہت بدل گئی ہے۔۔ پہلے ہمارے کرکٹرز کو فکر ہوتی تھی کہ اگر اچھی کارکردگی دکھائی تو انگریزی میں انٹرویوکیسے دیں گے؟؟ اب بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف دیکھ لو، دونوں میچز میں ہمارے مین آف دا میچ بالرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سے اردو میں ہی بات چیت کی گئی۔۔ اب ہمارے کرکٹرز پر کوئی دباؤ نہیں ہوتا کہ انگریزی میں بات کرنی ہے، اس لیے اب وہ انگریزی سے زیادہ اپنی کرکٹ پر توجہ دے رہے ہیں۔۔
80 کی دہائی کے آخر میں ایک لطیفہ بہت مشہور ہوا تھا. یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی کرکٹ ٹیم انڈیا میں سیریز کھیلنے گئی اور وہاں پر انڈین کپتان کپل دیو سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کے کونسے کھلاڑی آپ کو مل جائیں تو آپ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں. اس نے عمران خان ،جاوید میانداد اور سلیم ملک وغیرہ کے نام لیے.۔۔ جب یہی سوال عمران خان سے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے صرف انڈین ایمپائر دے دو اور پھر دنیا کی جو مرضی ٹیم لے آؤ۔۔ یہ وہ وقت تھا جب ہوم سیریز والی ٹیم کو ہوم ایمپائر کا ایڈوانٹیج ہوتا تھا اور کسی بھی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا انتہائی مشکل تھا۔۔ اس سیریز کے بعد عمران خان نے کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر کی جدوجہد شروع کی اور وہ کام کر دکھایا جو کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں کوئی نہ کر سکا ۔۔ایک سردار جی کی بیوی کی رنگت بہت کالی تھی۔ایک دن اس نے سْرخ جوڑا پہنااورسردار جی سے پوچھا۔۔سردار جی میں کیسی لگ رہی ہوں ؟؟سردار جی مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے کہنے لگے۔۔ بالکل کرِس گیل ۔۔۔ونس اپان اے ٹائم، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ سے قبل پریکٹس سیشن تھا، کپتان محمد یوسف واپس آئے تو میڈیا نے گھیر لیا، وہ اس افتاد کے لیے تیار نہ تھے، آسٹریلینز کا لب ولہجہ سمجھنا ویسے بھی آسان کام نہیں، سوالات میک گرا کے باؤنسرز کی طرح ان کے سر سے گذر گئے، یوسف نے برابر میں موجود ایک پاکستانی سے پنجابی میں پوچھا ’’ پائی جان اے کی پچھ ریا اے‘‘(بھائی جان یہ کیا پوچھ رہا ہے)ایسے میں اچانک ٹیم منیجر آگئے اور انھوں نے کپتان کو مشکل صورتحال سے نکالا، یہ اور ایسے کئی واقعات ملکی کرکٹ سے جڑے ہیں۔انگریزی سے عدم واقفیت کی وجہ سے جاوید میانداد ماضی میں ایک بار ویسٹ انڈین ہوٹل میں مینڈک آرڈر کر کے کھا گئے تھے، ایک زمانہ تھا کہ ہمارے بعض کھلاڑی نیٹ پریکٹس کے ساتھ ’’انٹرویو پریکٹس‘‘ بھی کرتے تھے کہ کہیں مین آف دی میچ ایوارڈ مل گیا تو کیا کہیں گے۔۔
ماسٹر صاحب بچے کو بڑی جان مار کے حساب سکھا رہے تھے۔۔ وہ ریاضی کے ٹیچر تھے۔۔ اْنھوں نے بچے کو اچھی طرح سمجھایا کہ دو جمع دو چار ہوتے ہیں۔مثال دیتے ہوئے انھوں نے اسے سمجھایا کہ ،یوں سمجھو کہ میں نے پہلے تمھیں دو کبوتر دیئے،پھر دو کبوتر دیئے تو تمھارے پاس کتنے کبوتر ہو گئے؟بچے نے اپنے ماتھے پر آئے سلکی بالوں کو ایک اداسے پیچھے کرتے ہوئے جواب دیا ۔۔ماسٹرجی،پانچ۔۔ماسٹر صاحب نے اسے دو پنسلیں دیں اور پوچھا کہ یہ کتنی ہوئیں؟بچے نے جواب دیا کہ دو،پھر دو پنسلیں پکڑا کر پوچھا کہ اب کتنی ہوئیں؟بچے نے جواب دیا۔۔چار۔۔ماسٹر صاحب نے ایک لمبی سانس لی ،جو اْن کے اطمینان اور سکون کی کی علامت تھی۔۔پھر دوبارہ پوچھا،اچھا اب بتاؤ کہ فرض کرو کہ میں نے پہلے تمھیں دو کبوتر دئیے پھر دو کبوتر دیئے تو کْل کتنے ہو گئے؟۔۔بچے نے پھر جھٹ پٹ سے جواب دیا۔۔ماسٹرجی پانچ ہوگئے۔۔ماسٹر صاحب جو سوال کرنے کے بعد کرسی سیدھی کر کے بیٹھنے کی کوشش کر رہے تھے اس زور سے بدکے کہ کرسی سمیت گرتے گرتے بچے۔۔غصے سے بھڑک اٹھے۔۔ابے نالائق، احمق، ناہنجار، جب پنسلیں دو اور دو چار ہوتی ہیں تو کبوتردواوردو پانچ کیوں ہوتے ہیں۔؟؟بچے ماسٹرجی کا غصہ نظراندازکیا اور مسکراتے ہوئے کہنے لگا۔۔ ماسٹرجی ایک کبوتر میرے پاس پہلے سے ہی ہے۔۔واقعہ کی دُم:ہم مسلمان تو ہوگئے مگر کچھ کبوتر ہم نے اپنے آباؤاجداد کے سنبھال رکھے ہیں اور کچھ معاشرے سے لے لیے،اسی لیے جب قرآن کی تلاوت سنتے ہیں تو سبحان اللہ کہتے ہیں، جب حدیث نبوی ﷺسنتے ہیں تو درود کا تحفہ بھی بھیجتے ہیں مگر جب عمل کی باری آتی ہے تو باپ ،دادا اور معاشرے والا کبوتر نکال لیتے ہیں۔۔۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔۔ عقل اور کامن سینس کا ہونا آج کل کے دور میں کسی سزا سے کم نہیں،کیوں کہ اب آپ کو ہر اس شخص سے نمٹنا ہوگا جس کے پاس یہ نہیں ہے۔۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
اقوام متحدہ فلسطین و کشمیر کے مسئلہ میں ناکام وجود جمعه 01 نومبر 2024
اقوام متحدہ فلسطین و کشمیر کے مسئلہ میں ناکام

آپ سے بڑھ کر کون جانتا ہوگا؟ وجود جمعرات 31 اکتوبر 2024
آپ سے بڑھ کر کون جانتا ہوگا؟

ایرانی میزائل پروگرام: تاریخ، ترقی اور موجودہ چیلنجز وجود جمعرات 31 اکتوبر 2024
ایرانی میزائل پروگرام: تاریخ، ترقی اور موجودہ چیلنجز

مودی حکومت کی تخریب کاری کی عالمی کارروائیاں وجود جمعرات 31 اکتوبر 2024
مودی حکومت کی تخریب کاری کی عالمی کارروائیاں

یہ جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑے گی! وجود بدھ 30 اکتوبر 2024
یہ جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑے گی!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر