... loading ...
امریکی حکومت کے ایک نگران ادارے نے امریکی محکمہ خارجہ اور پینٹاگون پر الزام عائد کیا وہ افغانستان کی سابق حکومت اور فوج کے خاتمے اور امریکی فوجیوں کے ہنگامی انخلا سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے گریزاں ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ اور پینٹاگون کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی وجہ سے افغان حکومت گرنے اور امریکی فوجیوں کے انخلا کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔افغانستان کی تعمیر نو کے لیے خصوصی انسپکٹر جنرل جان سوپکو نے کہا کہ اگست میں جو کچھ ہوا اس کی مکمل تصویر صرف اس صورت میں سامنے آئی گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ دفاع اور ریاست مطلوبہ معلومات تک عوامی رسائی پر پابندی عائد کررکھی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ محکمہ نے انخلا کی کوششوں کے بارے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی ریکارڈ سے شناختی معلومات کو دوبارہ ترتیب دینے اور افغانوں اور افغان شراکت دار تنظیموں کی شناخت کے تحفظ کے لیے کچھ رپورٹس کو عارضی طور پر ہٹانے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ شناخت کرنے والی معلومات ہی وہ تفصیلات ہیں جن کا مقصد تحفظ فراہم کرنا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایس آئی جی اے آر کے پاس رپورٹس کو بحال کرنے کا اختیار ہے۔دوسری جانب پینٹاگون نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے جان سوپکو نے کہا کہ طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے ان سے کہا کہ وہ امریکا سے وابستہ افغانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جاری کردہ بعض رپورٹس تک آن لائن رسائی کو عارضی طور پر معطل کر دیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کبھی بھی ان افراد کے لیے کسی خاص خطرے کی وضاحت نہیں کی جو کہ ہماری رپورٹس میں موجود تھے۔جان سوپکو نے مزید کہا کہ انہوں مجبورادستاویزات تک رسائی کو روک دیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں ایس آئی جی اے آر کی ویب سائٹ 2 ہزار 400 آئٹمز پر سیاہی پھیرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔جان سوپکو نے کہا کہ کچھ درخواستیں عجیب و غریب تھیں جیسے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی کا نام رپورٹس سے نکالنا بھی شامل تھا۔واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے جان سوپکو کو امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت اور فوج کے خاتمے کی تحقیقات کا کام سونپا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پینٹاگون نے 2015 سے سابق صدر اشرف غنی حکومت کی درخواست پر مبینہ طور پر متعدد ڈیٹا کو عوامی سطح پر جاری کرنے سے روک دیا ہے۔جان سوپکو نے کہا کہ یہ جاننے کی ضرورت تھی کہ آیا افغان سیکیورٹی فورسز ایک حقیقی جنگجو قوت تھی یا محض رسمی فورس تھی۔
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس ...
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...
ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا،یہ امریکی جنگ نہیں، آبنائے ہرمز سے بڑا فائدہ ایشیا اور یورپی ممالک کو ہے،بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے،امریکی وزیر دفاع ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں، معاہدہ نہیں کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے ...
دہشت گردی کے ناسور کیخلاف سکیورٹی فورسز کیقربانیاں قابلِ فخر ہیں، وزیر داخلہ ضلع خیبر میںخوارج کی ہلاکتوں اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی...
پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی، عمران خان 24 سال سے اسی پالیسی کے داعی رہے ہیں قومی مفاد کو مقدم رکھا ، ذمہ دار سیاسی رویے کا مظاہرہ کیاوفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ملک ک...
عالمی مالیاتی ادارہ نے 4 مئی کیلئے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کیلئے 1۔2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی،وزارت خزانہ حکام وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے لیے قرض کی ا...