... loading ...
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کا لعدم جماعت کیساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہ کیے جائیں اور نہ ہی کسی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کالعدم جماعت کے مارچ پر تبادلہ خیال سمیت قومی سلامتی کے دیگر امورکی حکمت عملی پربھی غور کیا گیا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، نیول چیف امجد خان نیازی، ایئرچیف ظہیر احمد بابر،ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فوادچوہدری، وزیر دفاع پرویزخٹک ، وزیر مذہبی امورنورالحق قادری نے شرکت کی، وفاقی وزیر داخلہ نے موجودہ صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی،اجلاس2گھنٹے جاری رہا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہ کیے جائیں اور نہ ہی کسی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے دیا جائے گا۔اہم ترین اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا، متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مذکرات کے دروازے بند نہ کیے جائیں، خواہش ہے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم رکھنا ہے، وزیراعظم آفس قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا متعلق اعلامیہ جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مذاکرات کی رپورٹ پیش کی، پنجاب میں پولیس کو رینجرز کے ماتحت کر دیا، امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، آج شام مذاکرات ہوں گے، ہم نے جو دستخط کیے تھے ان پر قائم ہیں، انہوں نے وعدہ کیا تھا جی ٹی روڈ کھول دیں گے، 4 پولیس اہلکارشہید جبکہ 80 زخمی ہوئے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل(ہفتہ ) یا پرسوں(اتوارکو) قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم حالات حاضرہ قوم کے سامنے پیش کریں گے، وزیراعظم کا خطاب ہی پوری حکومت کا بیانیہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے پوچھ کر دستخط کیے تھے، ضروری نہیں میڈیا پر ساری باتیں کی جائیں، بھارت، امریکا، برطانیہ، ساتھ افریقہ سے واٹس ایپ چل رہا ہے، سعد رضوی سے بھی بات چیت ہو رہی ہے ممکن ہے میں اور نورالحق قادری کی دوبارہ ملاقات ہو۔، انھوں نے وعدہ کیا تھا کہ ہم جی ٹی روڈ کھول کر مرکز واپس جائیں گے ، ہم ان کے وعدے کے پورے ہونے کا ابھی تک انتظار کررہے ہیں۔کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کے واٹس گروپ انڈیا،ہانگ کانگ،جنوبی افریقہ ،جنوبی کوریا سے چل رہے ہیں، ایف آئی اے کو ان کی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں، ان کے سارے سوشل میڈیا اکاونٹس باہر سے چل رہے ہیں ،وزیرداخلہ نے کہا کہ کسی اور کے معاملات کو لائیو پیش کیا جائے گا تو میں بھی ٹوئٹر سیکھ لوں گا، لوگوں کی خواہشات کو لائیو خبریں نہ بنائیں۔فرانسیسی سفیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کو پتہ ہے فرانس کا سفیر یہاں نہیں ہے، فرانسیسی سفارتخانے کا سوال اسمبلی میں پیش کررکھاہے، مجھے پتہ ہے کہ اپوزیشن نہیں آئے گی اس لئے مسئلہ پھنسا رہے گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ 7ویں بار اسلام آباد آرہے ہیں ، لوگوں کو تکلیف کے ساتھ بڑے مسائل پیدا ہورہے ہیں، ہم نے رینجرز کو آرٹیکل 147 کے تحت تعینات کیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی 59 تنظیمیں کالعدم ہیں اور وہ الیکشن بھی لڑرہی ہیں، ان تنظیموں کو جب بھی موقع ملتا ہے اسلام آباد کی طرف نکلتی ہیں، رینجرز کو پنجاب حکومت کی درخواست پر اختیارات دیے ہیں۔کالعدم تنظیم سے معاہدے سے متعلق انھوں نے کہا کہ جو معاہدہ لاہور کے مذاکرات میں کیا تھا اس پر قائم ہوں، یہ بھی بیٹھتے ہیں تو فرانس کامعاملہ ہی ان کا بڑا مطالبہ ہے ، مذاکرات میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، امید ہے رات کو میں اور نورالحق قادری پھر ان سے مذاکرات کریں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ میڈیا پر ساری باتیں کی جائیں ، ہم چاہتے ہیں کہ قوم اور عوام کا کوئی نقصان نہ ہو۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...