... loading ...
بھارت کے خلاف فتح پر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہنے والے بھارتی ریاست اترپردیش کے عوام کو پاکستان کی فتح پر جشن منانے کی صورت میں غداری کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ اطلاعات ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہیں جب پاکستان کی فتح پر جشن منانے والے تین طلبا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔اسی طرح کے جشن پر ماضی میں بھی بھارتی سیاست دان غم و غصے کا اظہار کر چکے ہیں کیونکہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ملکوں کے درمیان دہائیوں سے کشیدہ تعلقات کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نہ ہونے کے برابر ہیں اور اکثر دونوں ملکوں کے سیاستدان ایک دوسرے پر الزامات عائد کر چکے ہیں۔پاکستان نے اتوار کو ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کو شکست دی تھی جو گرین شرٹس کی عالمی مقابلوں میں بھارت کے خلاف پہلی فتح بھی تھی جس پر اترپردیش کے ساتھ ساتھ کشمیر کی مقبوضہ وادی میں بھی جشن منایا گیا تھا۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیا ناتھ کے دفتر سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو بغاوت اور غداری کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔مذکورہ بیان کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔اترپردیش کے وزارت انفارمیشن کے عہدیدا نونیت سہگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری ہدایات میں پولیس کو ہر معاملے میں حالات کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور پولیس اپنی تحقیقات کی بنیاد پر الزامات کا فیصلہ کرے گی۔پولیس نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی جیت کی تعریف کرنے والے تین کالج طلبہ کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کی جانب سے درج کی گئی شکایت کے مطابق اتوار کو پاکستان کی جیت کی تعریف کی حامل سوشل میڈیا پوسٹس آگرہ کے ایک کالج میں پڑھنے والے تین کشمیری طلبہ نے کی تھیں۔پولیس اہلکار سوربھ سنگھ نے بتایا کہ تینوں کو بدھ کے روز رات گئے گرفتار کیا گیا جہاں ان پر مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا الزام ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھی پولیس کو پاکستان کی فتح کے بعد دو میڈیکل کالجوں میں جشن منانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔حکام نے بتایا کہ جموں سے ملحقہ چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جہاں سوشل میڈیا پوسٹس میں دو درجن سے زیادہ لوگوں کو ہندوستان کی شکست کے بعد جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...
آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے،شہباز شریف پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں،پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...