... loading ...
ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں لگاتار دوسری فتح حاصل کرلی،پاکستانی بالرز کی نپی تلی بالنگ کے سبب نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو تیزی سے رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر134 رنز بنا سکی،پاکستان نے ہدف 18.4اوورز میں پورا کرلیا ،عماد وسیم آؤٹ ہوئے تو میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا محسوس ہونے لگا تاہم شعیب ملک اور آصف علی نے عمدہ اور جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔ایک جانب سے حارث رؤف نے کیریئر کی بہترین بالنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں ، حارث روف مین آف دی میچ قرار پائے ۔ منگل کو شارجہ میں کھیلے گئے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ایک مرتبہ پھر بہترین بالنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا تاہم اس کے بعد اوپنرز ڈیرل مچل اور مارٹن گپٹل نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 36 رنز کا آغاز فراہم کیا۔چھٹے اوور میں کپتان بابراعظم فاسٹ بالر حارث رؤف کو بالنگ پر لائے اور انہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے دوسری ہی گیند پر گپٹل کو بولڈ کردیا جنہوں نے 17 رنز بنائے۔میچ کے نویں اوور کی پہلی گیند پر مچل نے عماد کو چھکا مارا تاہم اگلی ہی گیند پر دوبارہ چھکا مارنے کی کوشش میں فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے، مچل نے 27 رنز بنائے۔رن ریٹ میں اضافے کے لیے نیوزی لینڈ نے جیمز نیشام کو اوپر کے نمبروں پر ترقی دی تاہم محمد حفیظ نے اپنے اسپیل کی پہلی ہی گیند پر انہیں چلتا کردیا۔حفیظ کے اگلے اوور میں کین ولیمسن کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا تاہم ریویو میں صاف واضح تھا کہ گیند ان کے بلے سے لگنے کے بعد پیڈ سے ٹکرائی تھی لہٰذا انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔شاداب کے ایک اوور میں ڈیون کونوے نے تین چوکے لگا کر اسکور کو 90 تک پہنچایا لیکن اگلے اوور کی پہلی گیند پر حسن کی ڈائریکٹ تھرو پر 25 رنز بنانے والے کیوی کپتان ولیمسن رن آؤٹ ہو گئے۔ پاکستانی بالرز کی نپی تلی بالنگ کے سبب نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو تیزی سے رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور حارث رؤف کو چھکا لگانے کی کوشش میں 27 رنز بنانے والے ڈیون کونوے باؤنڈری پر بابر کو کیچ دے بیٹھے۔ابھی نیوزی لینڈ کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ حارث رؤف نے ایک گیند بعد گلین فلپس کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔ٹم سیفرٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر ان کی میچ میں پہلی وکٹ بن گئے۔حارث رؤف نے عمدہ بالنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اننگز کی آخری گیند پر بھی وکٹ حاصل کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 134 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے کیریئر کی بہترین بالنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جبکہ حسن علی، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا مثبت انداز میں آغاز کیا ہے اور ٹیم کو پانچ اوورز میں 28 رنز بنائے۔چھٹے اوور کی پہلی گیند پر ٹم ساؤدھی کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بابر اعظم کلین بولڈ ہو گئے، انہوں نے 9رنز بنائے۔تم ساؤدھی نے بابر کو آؤٹ کر کے ٹی20 کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کر لی۔فخر زمان نے اش سودھی کو چھکا لگایا لیکن پھر انہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے، فیلڈ امپائر نے فخر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جس پر بائیں ہاتھ کے بلے باز آؤٹ قرار پائے۔محمد حفیظ کی اننگز بھی 11 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی اور ڈیون کونوے نے باؤنڈری پر شاندار کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اش سودھی کی گیند پر رضوان بھی ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔عماد وسیم بھی پوری اننگز کے دوران جدوجہد کرتے نظر آئے تاہم 12 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد ساؤدھی کی وکٹ بن گئے۔عماد وسیم آؤٹ ہوئے تو میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا محسوس ہونے لگا کیونکہ پاکستان کو 31 گیندوں پر فتح کے لیے 48 رنز درکار تھے۔اس مرحلے پر شعیب ملک اور آصف علی نے عمدہ اور جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔آصف علی نے ٹم ساؤدھی کو لگاتار دو چھکے لگائے جبکہ شعیب ملک نے سینٹنر کی جانب سے کرائے گئے 18ویں اوور میں 15 رنز بٹورے۔آصف علی نے بولٹ کو بھی شاندار چھکا جڑ کر پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کردی اور قومی ٹیم نے 8 گیندوں قبل ہی میچ میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی ، آصف علی نے بارہ گیندوں پر 27رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور گزشتہ میچ کی فاتح الیون میدان میں اتاری ۔میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرار تھے لیکن وہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے میں کامیاب رہے تاہم نیوزی لینڈ کو میچ سے قبل بڑادھچکا لگا ہے اور فاسٹ بالر لوکی فرگیوسن انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...
دفعہ 144کی خلاف ورزی ، کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا،ضلعی انتظامیہ ہم نے ایک ماہ قبل این او سی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی، عورت مارچ اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر عورت مارچ کی 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسل...
میزائل ملبے تلے دب کر پاکستانی شہریوں کی موت پر دکھ ہوا ،وزیرِ اعظم پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام سے رابطے میں ہے،ایکس اکاونٹ پر بیان حکومت پاکستان نے حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والے میزائلوں حملوں میں 2پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ا...
رجسٹرڈ 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر 55 روپے کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے، سہیل آفریدی پیٹرول میں اضافہ مسترد ، بی آر ٹی کا کرایہ نہیں بڑھائیں گے؛ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، پیٹرول کی مد م...
امریکی فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے،ایران نے معافی مانگی ہے، مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے وعدہ کیا اب ان پر حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈٹرمپ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو ’بہت زیادہ شدت سے نشانہ‘ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔سوش...
ہمسائیہ ممالک پر ایران کے حملے اپنے دفاع میں تھے اور نشانہ پڑوسی ممالک کی املاک نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈّے اور تنصیبات تھیں،مسعود پزیشکیان کا سرکاری ٹی وی پر خطاب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران ہتھیار نہیں ڈال دیتا اُس وقت تک اس سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس پر ایرانی ...
مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین، اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے ہر طرف تباہی پھیل گئی لاکھوں اسرائیلیرات بھر شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور ،مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے مشرق وسطیٰ میں حالات مزید سنگین ہو گئے، امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران کے تل ابیب پر شدید...
عوام میٹرو اور گرین لائن میں سفر کرنے لگے، ایک اسٹاپ کا کرایہ 40 روپے ہوگیا کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا کرایہ دو لاکھ 60 ہزار سے 4 لاکھ مقرر پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافے کے بعد بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایے میں بڑا اضافہ کردیا۔کراچی سے پشاور مال بردار کنٹینرز ٹرالے کا...
پیٹرول قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں گے، راجا پرویز اشرف عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی،حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،بیان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کو پیپلز پارٹی مسترد کر...
7 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے،ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ایران لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، 123 شہادتیں، ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،تل ا...
قیمتوں میں اضافے کا اثر براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے بجٹ ، مالیاتی ہدف متاثر نہ ہو، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے 30 جون تک 1468 ارب کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، عالمی مالیاتی فنڈ مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقر...