... loading ...
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے تین روزہ اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے بہتری دکھائی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم بدستور گرے لسٹ میں رہے گا۔جمعرات کو ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکوس پلییئر نے تین روزہ اجلاس کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ واٹسوانا اور موریشش کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور انہیں مبارک ہو۔ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا، پاکستانی حکومت نے 34 میں سے 30 میں بہتری دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جون میں ایف اے ٹی ایف کے ریجنل شراکت دار اے پی جی کی نشان دہی پر ایکشن پلان میں بڑی حد تک منی لانڈرنگ کے مسائل تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مجموعی طور پر اس نئے ایکشن پلان پر بہتر کار کردگی دکھا رہا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے صدر نے کہا کہ ایکشن پلان کے 7 میں سے 4 نکات پر عمل درآمد کیا گیا ہے، اس میں حکام کی فنانشل نگرانی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے قانونی ترامیم شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان کے ایکشن پلان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مسئلے پر توجہ شامل تھی، اور اس کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کئی اہم اقدامات کیے ہیں لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئے گروپس کی سینئر قیادت کے خلاف تفتیش اور سزائیں دینے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ایف اے ٹی ایف کے صدر نے کہا کہ یہ تمام تبدیلیاں حکام کو کرپشن، دہشت گردی سے تحفظ اور جرائم سے مستفید ہونے والے مجرموں کو روکنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا شکرگزار ہیں کہ وہ اس عمل پر بدستور پرعزم ہیں۔ مارکوس نے کہا کہ تبدیلی کے لیے آرا شامل کی جائیں گے اور ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس اگلے سال فروری میں ہوگا۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لیے مودی حکومت کی یقین دہانی سے متعلق بھارتی وزیر کے دعوے پر پوچھے گئے سوال پر ایف اے ٹی ایف کے صدر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ٹیکنیکل ادارہ ہے اور ہم اپنے فیصلے اتفاق رائے سے کرتے ہیں اور فیصلہ سازی میں صرف ایک ملک نہیں ہوتا۔ خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے گزشتہ اجلاس کے بعد جولائی میں بھارتی خارجہ امور کے وزیر جے شنکر نے کہا تھا کہ مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کو یقینی بنایا ہے۔ جے شکر نے بی جے پی کے رہنماؤں کی خارجہ امور پر تربیت کے لیے منعقدہ ورچوئل اجلاس میں کہا تھا کہ ہماری وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی نگرانی میں ہے اور گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ مارکوس پلیئر نے بھارت کے وزیر کے بیان پر ردعمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف 39 پہلووں پر مشتمل ہے اور پاکستان کے حوالے سے تمام فیصلے مکمل اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے دیگر فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے مارکوس پلیئر نے کہا کہ بوٹسوانا اور موریشش کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے نے اپنا ایکشن پلان مکمل کرلیا ہے اور سائٹ انسپکشن کے انتظار میں ہے اور جیسے ہی کووڈـ19 کی صورت حال بہتر ہوگی تو جائزہ لیا جائے گا۔ صدر ایف اے ٹی ایف نے اردن، مالی اور ترکی کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک نے ایکشن پلان پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے بارے میں 2019 میں جائزہ لیا گیا تھا جہاں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے سنگین مسائل کی نشان دہی کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے چند نکات پر بہتری دکھائی ہے لیکن مسائل موجود ہیں اور انہیں منی لانڈرنگ کیسز اور دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ کو مؤثر انداز میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں ڈاکٹر مارکوس پلییئر کی زیر صدارت ایف اے ٹی ایف کا پلینری ورچوئل اجلاس ہوا جس میں عالمی نیٹ ورک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، اقوام متحدہ، ایگمونٹ گروپ آف فنانشل انٹیلی جینس یونٹس کے مبصرین سمیت 205 نمائندے شریک ہوئے۔ایف اے ٹی ایف کی ویب سائٹ میں کہا گیا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کلیدی رپورٹس کو حتمی شکل دے گا، جس میں ورچوئل اثاثوں پر رہنمائی پر نظر ثانی اور ان کو خدمات دینے والے شامل ہیں اور اگلے مرحلے میں ملکیت کی شفافیت کے معیار کو مضبوط کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ شرکاء ایف اے ٹی ایف کی انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے انسداد کے قوانین یا ان پر عمل درآمد کی نشان دہی کے لیے ہونے والے سروے کے نتائج پر بھی بحث کریں گے۔ ویب سائٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خاتمے کے لیے ان کے اقدامات میں اسٹریٹجک خامیوں کے ساتھ حدود کی نشان دہی کے نکتہ نظر کی تجدید کرے گا۔ دوسری جانب وزارت خزانہ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیٹف نے19-21 اکتوبر کی پلینری میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو سراہا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے 2021 ایکشن پلان کے سات میں چار نکات پر مقررہ مدت سے پہلے عملدرآمد کرلیا،باقی تین ایکشن پلینز میں بھی پاکستان نے مقررہ مدت سے پہلے ہی خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق فیٹف پاکستان کا اگلا ریویو فروری2022 میں کرے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان وفد کی سربراہی وزیر توانائی محمد حماد اظہر نے کی۔ وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دونوں ایکشن پلینز کے مکمل اہداف کے حصول کے لیے پر عزم ہے،ایف اے ٹی ایف نے تمام ایکشن پلانز پر پاکستان کے عملدرآمد پر اطمینان کا اظہارکیا۔2018 کے ایکشن پلان کے آخری نکتے پر عملدرآمد میں پیش رفت کو بھی سراہا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق فیٹف کو ایکشن پلانز کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کردی گئی۔ خیال رہے کہ پاکستان 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود ہے اور اس کی وجہ انسداد دہشت گردی کے لیے فنڈنگ اور انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے خامیوں کی موجودگی قرار دیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...