... loading ...
ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی ہیں، دنیا بھر میں ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوز میں تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبرپر رہا ۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی کیلئے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایسے مواد اور اکاؤنٹس کے حجم اور نوعیت کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جنہیں سخت کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کیا گیا اور جس سے پلیٹ فارم کی کمیونٹی، پالیسی سازوں اور این جی اوز کے سامنے عوامی احتساب کی تقویت کا اظہار ہوتاہے۔ کمیونٹی اور پلیٹ فارم کی دیانت داری کے تحفظ کی غرض سے عالمی سطح پر اپریل سے جون تک کے عرصے میں 15 لاکھ 18 ہزار 3 سو34 ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں جو اپ لوڈ کیے گئے تمام مواد کے 1.0 فیصد سے بھی کم ہے۔ اِن ویڈیوز میں سے 93 فیصد پر پوسٹنگ کے 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کی گئی اور 94 اعشاریہ 1فیصد کو کسی استعمال کنندہ (یوزر) کے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ 87 اعشاریہ 50 فیصد ایسا مواد ڈیلیٹ کیا گیا جنہیں ایک فرد نے بھی نہیں دیکھا تھا۔ دنیا بھر میں ڈیلیٹ کی گئیں ویڈیوز میں تعداد کے اعتبار سے پاکستان دوسرے نمبر پر رہا، جہاں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 98 لاکھ 51 ہزار 400 سو ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔ ڈیلیٹ کی گئی ان ویڈیوز میں سے 73 اعشاریہ 3 فیصد ویڈیوز ہراسانی اور دھمکی آمیز مواد پر مبنی تھیں جب کہ 72 اعشاریہ 9 فیصد ویڈیوزمیں نفرت آمیز رویوں کا اظہار کیا گیا تھا، جنہیں رپورٹ کیے جانے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ اِس طرح اِن ڈیلیٹ ویڈیوز کا تناسب نمایاں طور پر زیادہ ہے جو گزشتہ سہ ماہی کے دوران بالترتیب 66 اعشاریہ 2 فیصد اور 67 فیصد تھا۔اعلامیے کے مطابق یہ بہتری ٹیکنالوجی اور مواد کی جانچ کرنے والی خصوصی ٹیم کی ماڈریشن کے امتزاج سے آئی ہے جو پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان پالیسیوں کے بہتر نفاذ کیلئے ماڈریٹرز کو مسلسل تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ ایسے مواد کی شناخت کر سکیں جس میں اصطلاحات کا ایک نیا مفہوم، سرسری تذکرہ اور دھمکی پائی جاتی ہو۔اعلامیے کے مطابق اس پلیٹ فارم نے لائیو اسٹریم دوران تبصروں اورسوالات کے لیے بہتر میوٹ سیٹنگز (mute settings) کا بھی اعلان کیا ہے جن کے کے ذریعے میزبان منتخب کردہ ناظرین کو لائیو اسٹریم کے دوران عارضی طور پر چند سیکنڈز یا پورے دورانیے کے لیے خاموش (mute) کر سکتے ہیں، ایک مرتبہ خاموش کر دیے جانے کے بعد یوزر کی مکمل ہسٹری بھی ڈیلیٹ ہو جائے گی۔اس کے علاوہ تبصروں کو بند کرنے (ٹرن آف کمنٹس) کا موجودہ آپشن یا کی ورڈ (keyword) فلٹر کے ذریعے ممکن طور پر نقصان دہ تبصروں کو محدود بھی کیا جا سکتاہے، منفی مواد کو ڈیلیٹ کرنے کے علاوہ، ٹک ٹاک اپنے استعمال کرنے والوں کو اِس بات کا اختیار بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ، ٹولز اور وسائل کی مدد سے، جن میں اپنے مواد پر تبصروں کو فلٹر کرنے یا ایک سے زیادہ تبصروں کی رپورٹ اکٹھی کرنے جیسے مؤثرطریقے شامل ہیں۔ تاکہ پلیٹ فارم کے استعمال کو اپنی ضرورت کے مطابق بنا سکیں۔حال ہی میں سائٹ پر پرامپٹس (prompts) کا اضافہ کیا گیا ہے جو لوگوں پر زور دیتا ہے کہ وہ پوسٹ کرنے سے پہلے اپنے الفاظ کے اثرات کا جائزہ لیں جن سے ممکنہ طور پربدتمیزی یا خلاف ورزی کااظہار ہوتا ہو، یہ پہلے ہی موثر ثابت ہوا ہے کیوں کہ تقریباً دس میں سے چار افراد اپنے تبصروں کو روک لیتے ہیں یا پھر ان میں مناسب تبدیلیاں کر دیتے ہیں۔
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...