... loading ...
احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت نوری آباد پاؤر پلانٹ کرپشن ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر جمعرات کو بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اہم قانون سازی میں پارلیمنٹ کو بائی پاس نہیں کرنا چاہیے، عمران خان دوسروں کیلئے جو پیمانہ رکھتے ہیں وہی اپنے لیے رکھیں۔ پنڈورا پیپرز میں آنے والے وزراء استعفیٰ دیں۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے ریفرنس پر سماعت کی۔ شریک ملزم سلطان فاروق کرونا کا شکار ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث تمام ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ وکیل ارشد تبریز کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نیا نیب آرڈیننس بھی آگیا ہے اس کا بھی جائزہ لینا ہے،عدالت نے ملزم سلطان فاروق کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کیلئے یکم نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے حکومت نے صدارتی آرڈیننس جاری کیا ،صدارتی آرڈیننس جاری کرنا غیر آئینی عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ محترم ادارہ ہے ، پارلیمنٹ کو بائی پاس نہیں کرنا چاہیے،عہدے چھوڑ کر خود کو احتساب کے لیے پیش کریں ،پنڈورا بکس میں جن افراد کے نام آئے انکے خلاف انکوائری ہونی چاہیے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ عمران خان دوسروں کیلئے جو پیمانہ رکھتے ہیں وہی اپنے لیے رکھیں،عمران خان نے 2016 میں آف شور اکاؤنٹ رکھنے والوں کو چور کہا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ اب جن وفاقی وزرا کے نام آئے وہ پہلے عہدوں سے استعفے دیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں مجھے عمران خان نظر نہیں آتے ،پی ٹی آئی کو خیال کرنا چائیے وہ سیاسی جماعت ہے ،الیکشن میں لوگ سب باتوں کا حساب کتاب لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک جج صاحب نے سروس کے آخری دن لوگوں کو نوکری سے نکال دیا۔ انہوں نے کہاکہ تین وفاقی وزرا کی آفشور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے،جن وزراء کی کمپنیاں سامنے آئیں انکو عہدے چھوڑ دینے چاہئیں،الیکشن جب بھی ہوئے پی ٹی آئی نظر نہیں آتی۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ پنڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات ہونی چاہئیں ،تحقیقات کا پیمانہ جو دوسروں کیلئے رکھتے ہیں ،اپنے لیے بھی وہی رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہاتھاآف شور اکاؤنٹ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں،یہ بات درست نہیں کہ دنیامیں مہنگائی کی وجہ سے یہاں بھی ہو۔ اس موقع پر سوال کیا گیاکہ کابینہ منظوری والے منصوبوں پر نیب کا اختیار ختم ، آپ کے ریفرنس پر بھی اثر پڑیگا، آپ کیا اس ریلیف کیلئے اپلائی کریں گے یا اپوزیشن کیساتھ ملکر اسے چیلنج کریں گے ؟ مراد علی شاہ نے کہاکہ ابھی تک مجھے فائنل ڈرافٹ ملا نہیں تین مختلف ڈرافٹ چل رہے ہیں، پارلیمنٹ کو ایسے معاملے پر بائی پاس نہیں کرنا چاہیے ۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...