... loading ...
امریکی تھنک ٹھینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے اقتدار پر قبضہ کرنے اور اپنے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کی کسی بھی جہادی کوشش کو پسپا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بروکنگز کی رپورٹ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کا اذیت ناک مسئلہ میں کہا گیا کہ افغانستان میں طالبان کی فتح نے پاکستان میں عسکریت پسندوں کو حوصلہ دیا ہے جس سے ملک میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس خوف میں اب یہ امکان شامل ہے کہ پاکستان میں جہادی اسلام آباد میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ کوشش کرنا یقیناً کامیاب ہونے جیسا نہیں ہے، اگر تاریخ ایک قابل اعتبار ہے تو پاکستان کی پیشہ ورانہ فوج یقینی طور پر جواب دے گی اور وقت آنے پر شاید کامیاب ہو جائے گی۔ لیکن رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ ایک ناکام کوشش بھی دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، حکومت اور انتہا پسند گروہوں کے درمیان مقامی جنگ کے نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔بروکنگز کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ دوبارہ پیدا ہونے والی شورش پاکستان کو ایک مرتبہ پھر سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دے گی۔رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ متعدد مرتبہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام اور خطے میں ایٹمی تنازع کے خطرات سے آگاہ کرچکا ہے۔امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کشمیر کے تنازع کا ذکر نہیں ہے لیکن یہ کہا گیا کہ جب پاکستان مسائل سے دوچار ہوتا ہے تو بھارت میں بھی اس کا اثر پیدا ہوتا ہے۔افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سے متعلق رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس پیش رفت نے پاکستان میں دہشت گرد حکومت کے امکان کو بڑھا دیا ہے، خوف سے لے کر ایک اسٹریٹجک چیلنج تک جسے کوئی امریکی صدر نظر انداز نہیں کر سکتا۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے سیاسی اور عسکری رہنماؤں نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ ملک عسکریت پسندوں سے لڑنے کے لیے بہت مضبوط ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاکہ پاکستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ ملک میں سرگرم مختلف دہشت گرد گروہوں کو بہت قریب سے جانتی ہیں۔پاکستانی عہدیدار اپنے امریکی ہم منصبوں کو بتاتے ہیں کہ چاہے وہ تحریک طالبان پاکستان ہو، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ، تحریک لبیک، (وہ)ہماری مسلسل نگرانی میں ہیں۔اس یقین دہانی کے باوجود رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکا پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں فکرمند ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مئی 1998 سے جب پاکستان نے پہلی مرتبہ جوہری ہتھیاروں کا تجربہ شروع کیا اس کے بعد سے امریکی صدور اس خوف سے پریشان رہے کہ پاکستان کے جوہری ذخیرے غلط ہاتھوں میں چلے جائیں گے۔
شہبازشریف کے پاس اتنا اختیار تو ہونا چاہیے کہ اپنے وزیر کو کنٹرول کریں، اگر وزیراعظم اپنے ہی وزیر کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو پھرواقعی سسٹم بیٹھ چکا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر نظام کی بحالی نئے صوبوں سے نہیں، سیاسی ری سیٹ سے ممکن ہے، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی...
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...