... loading ...
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان شاہین ہوگیا ، سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزریگا تاہم سندھ کی ساحلی پٹی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق 5 واں الرٹ جاری کردیا۔ ڈیپ ڈپریشن کراچی کے ساحل سے 160 کلو میٹر دور ہے تاہم سندھ کے ساحل کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرق میں موجود سمندری طوفان کے گرد ہوا کی رفتار 65 سے 85 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان تیزی سے کراچی کی طرف بڑھنے لگا ہے، جس کے بعد یہ اگلے چند گھنٹوں میں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش کا سبب بنے گا۔سمندر طوفان سے بلوچستان کے علاقے گوادر، لسبیلہ، آواران، کیچ، خضدار، قلات، اور پنجگور موسلا دھار بارشیں، جب کہ سندھ کے علاقے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین سمیت دیگر اضلاع میں ہلکی بارش متوقع ہے۔خصوصی گفتگو میں ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز نے کہاکہ ڈیپ ڈپریشن 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث شہر قائد سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیپ ڈپریشن کراچی کے ساحل سے 160 کلو میٹر دور ہے۔ ڈپریشن پہلے کراچی کے جنوب مشرق میں تھا وہ مزید شدت اختیار کرگیا اور فی الحال اسی سمت موجود ہے۔ امکان ہے کہ یہ سسٹم مزید شدت اختیار کرکے 6 سے 8 گھنٹے میں ہوا کا کم دبائو طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ یہ سندھ کے ساحل سے دور سے گزرے گا سندھ کے ساحل سے اسے کوئی خطرہ نہیں البتہ بلوچستان کے ساحل مکران کی جانب یہ طوفان بڑھ سکتا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یکم اکتوبر سے اس طوفان کا نام گلاب سے تبدیل کرکے شاہین کردیا گیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مختلف علاقوں کے دورے کے دوران مرتضی وہاب نے بلدیاتی عملے کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی، نارتھ کراچی اور پاپوش نگر میں برساتی پانی کے نکاس کے لیے طریقہ کار بنایا ہے۔محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ سمندر میں 3 اکتوبر تک طغیانی کی صورتِ حال رہے گی، اس لیے ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں۔محکمہ موسمیات نے شہر میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں 24.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پی اے ایف فیصل بیس پر 20، بیس مسرور پر 19، ڈیفنس فیز 2 میں 17.6، یونیورسٹی روڈ پر 9.1 اور سعدی ٹائون میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام کوٹ میں 21، ڈپلو 19، مٹھی 16، لاڑکانہ 10، چھاچھرو، بدین 8، موہنجوداڑو، دادو 6، نگرپارکر 4، پیڈی عیدن، ٹھٹھہ 3 اور ٹنڈو جام 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ریکارڈ کی گئی۔
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...
ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا،یہ امریکی جنگ نہیں، آبنائے ہرمز سے بڑا فائدہ ایشیا اور یورپی ممالک کو ہے،بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے،امریکی وزیر دفاع ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں، معاہدہ نہیں کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے ...
دہشت گردی کے ناسور کیخلاف سکیورٹی فورسز کیقربانیاں قابلِ فخر ہیں، وزیر داخلہ ضلع خیبر میںخوارج کی ہلاکتوں اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی...
پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی، عمران خان 24 سال سے اسی پالیسی کے داعی رہے ہیں قومی مفاد کو مقدم رکھا ، ذمہ دار سیاسی رویے کا مظاہرہ کیاوفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ملک ک...
عالمی مالیاتی ادارہ نے 4 مئی کیلئے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کیلئے 1۔2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی،وزارت خزانہ حکام وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے لیے قرض کی ا...
امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے، امریکاکی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آسکتا ہے نہ جاسکتا ہے، ایران کے معاہدہ کرنے تک آبنائے ہرمز مکمل بند،سخت ناکابندی جاری رہے گی کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم، اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا،شرجیل میمن حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،سینئروزیرکی خصوصی گفتگو سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ...
ملائشیا سے بھتا گینگ آپریٹ کرنیوالے 3سرغنوں کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مجموعی طور پر قابو پا لیا گیا ہے،صنعت کاروں سے خطاب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی سمیت ملائشیا سے بھتہ گینگ آپریٹ کرنے والے 3سرغنوں...
چیف آف ڈیفنس فورسزمذاکرات کو ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمز دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی، پابندیوں ،فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے...