... loading ...
افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان نے مقابلے میں مارے گئے 4 اغوا کاروں کی لاشیں کرینوں کے ذریعے مختلف چوراہوں میں لٹکا دیں۔صوبہ ہرات کے ڈپٹی گورنر مولوی شیر احمد مہاجر کے مطابق مختلف عوامی علاقوں میں ایک ہی دن لاشیں آویزاں کرنے کا مقصد سب کو سبق سکھانا ہے کہ اغوا کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اغوا کاروں نے تاجر اور اس کے بیٹے کو اغوا کیا تھا جبکہ فورسز سے مقابلے میں چاروں اغوا کار مارے گئے۔حکام نے بتایا کہ مقابلے میں تاجر اور اس کے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔طالبان حکام کے مطابق مارے گئے اغوا کاروں کی لاشیں ہرات شہر کے مرکزی چوک پر لٹکائی گئیں تاکہ دیگر مجرم اور اغوا کار عبرت پکڑ سکیں۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا کاروں نے تاجر اور اس کے بیٹے کو ہرات کے پی ڈی 12 کے علاقے سے پیٹرول پمپ کے باہر سے اغوا کیا تھا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہرات میں اغوا کاری ایک بڑا مسئلہ ہے اور طالبان نے اغوا کاروں کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان کیا ہے،سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خون زدہ ایک لاش کو کرین کے ذریعے چوک میں لٹکایا گیا ہے۔ وہاں موجود لوگ مسلح طالبان کی گاڑی کے اردگرد جمع تھے۔اسی طرح ایک دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاش کرین سے لٹکی ہوئی ہے اور ہلاک ہونے والے شخص کے گلے میں آویزاں یہ تحریر لکھی ہوئی ہے، ”اغواکاروں کو ایسی سزا دی جائے گی۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس قدر سرعام کوئی انتہائی سخت سزا دی گئی ہے اور پھر اس کی تشہر بھی کی گئی ہے۔ ہرات کے ڈپٹی گورنر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی سکیورٹی فورسز کو ہفتے کی صبح یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک تاجر اور اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ مولوی شیر احمد مہاجر کا مزید کہنا تھا، ”پولیس نے شہر کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر لی تھی اور ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاکتوں کا یہ واقعہ پیش آیا۔ اے ایف پی کو جاری کردہ پہلے سے ریکارڈ شدہ بیان میں انہوں نے بتایا، ”چند منٹ تک فائرنگ جاری رہی، ہمارا ایک مجاہد زخمی ہوا جبکہ چاروں اغوا کار ہلاک ہو گئے۔ بیان کے مطابق تاجر اور اس کے بیٹے کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔وضاحتی ویڈیو کلپ میں مزید کہا گیا ہے، ”ہم اسلامی امارت ہیں، کسی کو ہماری قوم کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے، کسی کو اغوا کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مولوی شیر احمد مہاجر کے مطابق ہفتے کے واقعے سے پہلے بھی شہر میں اغوا کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ ایک واقعے میں ایک بچے کو اغوا کیا گیا تھا اور طالبان نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروا لیا تھا۔ اسی طرح ایک دوسرے واقعے میں ایک اغواکار ہلاک جبکہ اس کے تین دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اسی طرح ایک واقعے میں طالبان ناکام ہوئے اور اغوا کار زرتاوان حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ابھی ایک روز پہلے ہی طالبان کے بانی رہنماؤں میں سے ایک ملا ترابی نے کہا تھا کہ افغانستان میں ایک بار پھر سزائے موت اور ہاتھ کاٹنے جیسی سخت سزاوں کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے دیگر ملکوں کو داخلی امور میں مداخلت کرنے سے باز رہنے کی وارننگ بھی دی ہے،علاوہ ازیں افغان میڈیا کے مطابق داعش خراسان کے گورنر ضیا الحق ابو عمر خراسانی کو امارت اسلامی کے فورسز نے ہلاک کرڈالا۔

خراسان کے لیے داعش کے گورنر ضیا الحق (جو ابو عمر خراسانی کے نام سے مشہور تھا)کو ہفتہ کے روز مارا گیا اس کے علاوہ امارت اسلامی کے گشت پر مامور سیکورٹی فورسز نے رات کے وقت کابل شہر کے اونچی کے علاقے میں تین افراد کو شراب نوشی کے دوران گرفتار کرکے ان کے مقدمہ کو عدالت کے حوالے کردیا۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...