... loading ...
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ایڈیشن2022 جاری،لمبے کان والا کتا بھی جگہ بنانے میں کامیاب
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ایڈیشن2022 جاری کر دیا گیا۔دنیا کے سب سے لمبے کان والا کتا، پستہ قد باڈی بلڈر، ہاتھوں کی مدد سے سب سے تیز چلنے والے انسان سمیت دنیا بھر میں مختلف کارنامے انجام دینے والے ریکارڈ بک میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق ایڈیشن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالانہ کتاب میں ریکارڈز اور غیر معمولی کارناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بیتھینی لوج نامی جمناسٹ نے 42.64 سیکنڈز میں قلا بازیاں لگاتے ہوئے 100 میٹر کا فاصلہ طے کر کے سب کو حیران کر دیا۔اْنہوں نے دنیا کی ’تیز ترین 100 میٹر فارورڈ رولز‘کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ 30 سیکنڈز کے دورانیے میں سب سے زیادہ 360 ڈگری کی قلا بازی لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے زایان کلارک ٹانگوں سے محروم ہیں لیکن انہوں نے اسے اپنی کمزوری نہیں بننے دیا اور ہاتھوں کی مدد سے 4.78 سیکنڈز میں زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ بنا کر ریکارڈ بک میں نام درج کروایا۔آئیوری کوسٹ کی لٹیشا نے رسی سے نہیں بلکہ اپنے بالوں کے ذریعے 30 سیکنڈ تک کودنے کا ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کا نام بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی نئے ایڈیشن کاحصہ ہے۔اس ریکارڈ کے لیے لٹیشا کے نے اپنے قدرتی بالوں میں نقلی بالوں کی ایکسٹینشن لگا کر چْٹیا بنا کر اسے رسی کی طرح ڈھالا تھا جس کے بعد ان رسی نما بالوں کی مدد سے کود کر انہوں نے 30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ کودنے کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔دنیا کے سب سے بلند قامت مرد کا ٹائٹل امریکا سے تعلق رکھنے والے اولیور ریو نے اپنے نام کیا ہے جن کا قد سات فٹ 5.33 سینٹی میٹر ہے۔دوسری جانب ’لو‘نامی کتا بھی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں پیچھے نہیں رہا۔ امریکا کے پیج اولسن کے پالتو کتے نے دنیا کے سب سے لمبے کان رکھنے والے کتے کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔ لو کے کان کی لمبائی 34 سینٹی میٹر ہے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...
گوشوارے جمع کروانا الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت ایک لازمی قانونی تقاضا ہے،الیکشن کمیشن اراکینِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے لیے مالی سال 26ـ2025 کے اثاثہ جات و واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقررکردی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ مالی سال ...
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...