... loading ...
حکومت کی جانب سے آئندہ چند روز میں آزاد پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز)اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والی پریشان چینی کمپنیوں کے خدشات دور کرنے کے لیے قابل ادا ایک ارب 40 کروڑ ڈالر میں سے جزوی ادائیگی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر سرکاری افسر نے بتایا کہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت کام کرنے والے پاور پروڈیوسرز کو قابل ادا رقم ایک ارب 40 کروڑ ڈالر (2 کھرب 30 ارب روپے)سے تجاوز کر گئی تھی اور چینی سرمایہ کار اس کے خلاف اعلی حکومتی سطح پر احتجاج کر رہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کم از کم کچھ ادائیگیوں کو جلد از جلد کلیئر کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔دوسری جانب داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ، جو کہ سی پیک کا حصہ نہیں ہے، اس کے چینی ٹھیکیداروں نے پاک فوج کی جانب سے وسیع پیمانے پر سیکیورٹی کے باوجود تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع نہیں کیں، جو 2 مہینے پہلے دہشت گرد حملے کے باعث رکی تھیں۔سینئر عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے کام پر واپس آنے کے لیے معاوضے کا مسئلہ اٹھایا ہے جو دستیاب فورمز کے تحت معقول بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، لیکن تعمیراتی کام مزید تاخیر کے بغیر شروع کیا جانا چاہیے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ چینی ٹھیکیداروں نے اسی طرح کے ایک واقعے کے بعد مہمند ڈیم پر بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا لیکن دوطرفہ رابطوں کے تقریبا ایک ہفتے کے بعد کام دوبارہ شروع کر دیا گیا تھا۔ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ادائیگی ایک مسئلہ ہے لیکن فی الحال کسی کمپنی نے کوئی ڈیفالٹ نوٹس نہیں دیا جیسا کہ بجلی کی خریداری کے معاہدوں میں تصور کیا جاتا ہے اور ظاہر ہے بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے واجبات کا ڈھیر لگ گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے ایک ریوالونگ فنڈ قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ خودکار طریقے سے صارفین سے بلوں کے ذریعے سی پیک کے ماتحت آئی پی پیز کے واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جاسکے لیکن اسے عملی شکل نہیں دی جاسکی۔ایک سوال کے جواب میں عہدیدار نے کہا کہ درآمد شدہ کوئلے سے چلنے والے حبکو، ساہیوال اور پورٹ قاسم پاور پلانٹس کو کوئلے کی کسی کمی کا سامنا نہیں ہے، ان تینوں پلانٹس کی مجموعی گنجائش 4 ہزار میگاواٹ ہے۔ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ 660 میگاواٹ کا تھر کول پاور پلانٹ مقامی کوئلے سے چلتا ہے اور اسے بھی کوئلے کی فراہمی کا مسئلہ نہیں ہے۔عہدیدار نے وضاحت کی کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی کے تمام منصوبے ایندھن کی کم لاگت کی وجہ سے”ہائی ڈسپیچ آرڈر ”پر تھے، حکومت ایندھن کی قیمت کی ادائیگی کو یقینی بنارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ گنجائش کی ادائیگی کا ہے اور وہاں بھی حکومت کو کبھی بھی قرض دہندگان کے ڈیفالٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم ایکویٹی پر ریٹرن اسپانسر کی حقیقی توقع ہے لیکن کچھ مسائل کے سبب وقت پر ادائیگی نہیں ہوسکی۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور فوری طور پر کچھ ادائیگی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلہ حکام کے ساتھ رابطے کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنیاں بہت ہی صلح جو ہیں اور ایسا کچھ نہیں ہے کہ جس سے لگے کہ ہم ڈیفالٹ کے دہانے پر ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عہدیدار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور سی پیک کے تحت آئی پی پیز کے قرضے کے حصے کی دوبارہ پروفائلنگ پر ابتدائی بات چیت ہوئی ہے۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی اقدامات یا نوٹس جاری نہیں کرتے بلکہ حکومتی سطح پر معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ثالثی کچھ نہیں دیتی، کام کے تعلقات اہم ہوتے ہیں۔
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...