... loading ...
امریکی انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ایورل ہانس نے کہا ہے کہ افغانستان سے زیادہ بین الاقوامی دہشت گردوں سے امریکا کو سب سے بڑا خطرہ یمن، صومالیہ، شام اور عراق سے ہے۔غیر ملکی میڈیا بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جہاں امریکی انٹیلی جنس حکام افغانستان کے اندر دہشت گرد گروہ کے دوبارہ نمودار ہونے پر غور کر رہے ہیں وہیں امریکا کے اندر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ دینے کی بات ہو تو یہ ملک اب سب سے بڑی تشویش نہیں رکھتا۔ایورل ہانس نے کہا کہ ہم اب افغانستان کو فہرست میں اوپر نہیں رکھتے، ہماری فہرست میں اب اوپر یمن، صومالیہ، شام اور عراق ہیں، یہی وہ جگہ ہے جہاں ہم سب سے بڑا خطرہ دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود امریکی خفیہ ایجنسیوں کے لیے ایک بڑی توجہ کا مرکز افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے ممکنہ طور پر دوبارہ ابھرنا ہے اور جس کی نگرانی کی جارہی ہے،ان کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے جب گزشتہ ماہ طالبان کے قبضے کے بعد امریکا کے جلد بازی میں انخلا پر جو بائیڈن انتظامیہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں کی جانب سے تنقید کی زد میں ہے۔ایورل ہانس کے بیان کے چند گھنٹوں بعد سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کو انخلا کے بارے میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان انٹیلیجنس برادری کے لیے انتہائی پیچیدہ اور انتہائی نجی حیثیت میں رہا ہے، ہماری انٹیلی جنس کا ذخیرہ کم ہو گیا ہے اور یہ وہ چیز ہے جس کے لیے ہمیں تیاری کرنی تھی اور اس کی ہم واضح طور پر کافی عرصے سے تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے انٹیلی جنس اور نیشنل سیکیورٹی الائنس اور غیر منافع بخش گروپ اے ایف سی ای اے کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں مقامی دہشت گردوں کے خطرے کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے، مقامی دہشت گردی پر خفیہ ایجنسیاں ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی مدد کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی اولین ترجیحات میں چین کا مقابلہ کرنا، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری، صحت عامہ اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔خفیہ ایجنسیوں کے غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے کردار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر کو کانگریس نے غیر ملکی مرکز قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ہر جگہ غلط معلومات کے پیچھے نہیں جا سکتے، آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ سب سے اہم کیا ہے اور ہم اس سے کیسے نمٹتے ہیں۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...