... loading ...
فرانس میں کورونا وائرس کے بارے میں پالیسی کے خلاف ایک لاکھ سے زائد افراد نے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے ہیں۔ پیرس کی پولیس نے مظاہرے کے دوران تصادم پر 85 افراد کو گرفتار کیا ہے۔۔فرانسیسی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 21 ہزار افراد نے ہیلتھ پاس کے خلاف مظاہرے کر کے اس کو امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ فرانس میں کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگوانے والے شہریوں کو ہیلتھ پاس جاری کیا جاتا ہے جبکہ پبلک مقامات، ریستوران اور کیفے میں داخلے کے لیے پاس یا منفی کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کا دکھایا جانا ضروری ہے۔ویکسین نہ لگوانے والے فرانسیسی شہریوں نے اس کو امتیازی سلوک قرار دیا ہے اور ملک بھر میں کورونا ویکسین کے ہیلتھ پاس کی پابندی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق ایک لاکھ 21 ہزار افراد نے ملک بھر میں احتجاج کیا جن میں سے پیرس میں مظاہرے کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار تھی۔دارالحکومت پیرس کی پولیس نے مظاہرے کے دوران تصادم پر 85 افراد کو گرفتار کیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرین سے تصادم کے دوران پولیس کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔فرانس میں اختتام ہفتہ کیے جانے والے یہ احتجاجی مظاہرے گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے مسلسل جاری ہیں۔ تاہم حکام کا دعوی ہے کہ ان کی شدت میں کمی آ رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک لاکھ 40 ہزار جبکہ اگست کے آغاز پر دو لاکھ 37 ہزار افراد نے احتجاج کیا تھا۔حالیہ احتجاجی مظاہرے ایسے وقت کیے گئے جب ایک دن قبل فرانس کی سابق وزیر صحت اگنز بوزن پر کورونا سے وبا میں نمٹنے میں کوتاہی پر فرد جرم عائد کی گئی۔پیرس کی خصوصی عدالت میں تفتیش کاروں نے کہا کہ ان کے پاس سابق وزیر صحت کے خلاف مقدمے چلانے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔اگنز بوزن جو خود بھی ڈاکٹر ہیں پر عائد فردِ جرم میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...