... loading ...
ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے ایف بی آر میں اثاثے، جائیدادیں، بیرون اور اندرون ملک کاروبار چھپانے اور ٹیکس چوری وہنڈی حوالے کے حوالے سے 4 افراد کے خلاف انکوائریاں شروع کردی ہیں۔ ڈائریکٹر سندھ زون نے مذکورہ تحقیقات شروع ہونے کی تصدیق کی۔ چاروں کمپلینٹس رؤف عیسیٰ نامی شخص نے کی ہیں اور درخواست کے ساتھ کثیر تعداد میں دستاویزی ثبوت بھی منسلک کئے ہیں۔ درخواستیں وصول ہونے کے بعد ویری فکیشن کا عمل ہوا اور پھر انکوائری نمبر 138-137-113 اور 139/2021 الاٹ ہوئے ہیں۔ انکوائری نمبر 113/2021 ہارون شکور، انکوائری نمبر 137/2021 جاوید شکور، 138/2021 اعجاز حسن اور انکوائری نمبر 139/2021 یونس شکور سے متعلق ہیں۔ چاروں افراد ایک ہی بزنس کرتے رہے ہیں۔ درخواستوں میں الزام لگایا گیا ہے کہ چاروں افراد کے اندرون ملک اور بیرون ملک درجنوں بزنس اور جائیدادیں ہیں جن کو ایف بی آر میں ظاہر نہیں کیا گیا ہے جبکہ بیرون ملک جائیدادیں اور بزنس کے لئے ہنڈی حوالے کے ذریعے رقوم بھیجی گئیں۔ درخواست میں بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ماضی میں ان افراد کے خلاف ایف آئی کے کمرشل بینک سرکل میں انکوائری نمبر 35/2013، کرائم سرکل میں انکوائری نمبر 1/2014 اور اسٹیٹ بینک سرکل میں انکوائری نمبر 23/2015 شروع کی گئیں اور کافی عرصہ تحقیقات جاری رہنے کے بعد خاموشی سے ”نامعلوم وجوہات“ کی بناء پر ختم کردی گئیں۔ مذکورہ افراد نے اپنے رشتہ داروں وعزیز واقارب کے نام پر بے نامی اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں جس کے دستاویزی ثبوت بھی منسلک کئے گئے ہیں۔ مذکورہ انکوائریوں میں سے ایک انکوائری سب انسپکٹر چوہدری بلال اور باقی تین سب انسپکٹر صلاح الدین کررہے ہیں۔ چاروں افراد موبائل فون اور اس سے منسلک کاروبار سے منسلک ہیں۔ ان کے دبئی میں 6 جبکہ کراچی میں 15 بزنس ہیں جن میں سے 9 ایف بی آر میں ڈکلیئر ہیں۔ ان کا ایک پانچواں پارٹنر بھی ہے جس نے دبئی میں کراچی میں حاصل کردہ پیسے سے جائیدادیں جس میں تین ہوٹل بھی شامل ہیں خریدیں۔ ان کے دبئی میں ال انس کے نام سے بھی دو کاروبار ہیں۔ کراچی میں ان کے مشہور کاروبار یونائیٹڈ موبائل، ویم صول اور ٹیلی ٹیک انٹرپرائز ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...