... loading ...
پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مسودے پر رپورٹ کی تیاری کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کی مریم اورنگزیب کی سربراہی میں تین رکنی سب کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران چیئرمین کمیٹی میاں جاوید لطیف نے واضح کیا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں طاقتور پر تنقید کو قومی مفاد تصور کیا جاتا رہا ہے۔ ہم ملکی مفاد میں قانون سازی کیلئے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دور کے میڈیا سے متعلق سزاؤں کے مجوزہ قانون کا ٹائٹل تبدیل کر کے پی ایم ڈی اے لکھ کر اسے پھیلایا گیا۔ جمعرات کو قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس میاں جاوید لطیف کی صدارت میں پیمرا ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔ جس میں مختلف بلز کا جائزہ لیا گیا۔ صحافیوں پر حملوں، تشدد، گرفتاریوں، ہراساں کرنے کے واقعات کے حوالے سے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ و اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام کو طلب کیا گیا تھا۔ صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اہم ایجنڈا آئٹم پی ایم ڈی اے پر بریفنگ دی۔آگاہی دی گئی ہے کہ اتھارٹی کے قانون کی منظوری سے میڈیا سے متعلق دیگر تمام سات قوانین تحلیل ہو جائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پڑھے بغیر مجوزہ اتھارٹی کے مسودے کو مسترد کر دیا ہے۔ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ابھی کوئی بل نہیں بنا، آرڈیننس نہیں لا رہے۔ پہلی حکومت ہے جو پیشگی اور قبل ازوقت قائمہ کمیٹیوں میں نہ صرف مشاورت کر رہی ہے بلکہ دیگر شراکت داروں کے ساتھ بھی مسودے کو شیئر کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان یہ ضرور آگاہ کریں کہ پارٹی قیادت کے موقف کے بعد ان کی کیا پوزیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل دباؤ یہ ہے کہ ہم اس مسودے سے میڈیا کے کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور فیک نیوز سے متعلق مجوزہ شقیں نکال دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو مسودہ بعض حلقوں کی طرف سے پھیلایا گیا ہے وہ مسلم لیگ (ن) کے دور کا میڈیا سے متعلق فوجداری سزاؤں کے مجوزہ قانون کا بل ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ کھل کر بات کرنا چاہتے ہیں۔ جہاں اعتراض ہے نشاندہی کریں اور متبادل تجویز دیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اتفاق رائے سے آگے بڑھیں۔ ہم سب یقینا چاہتے ہیں کہ جعلی خبروں کا سدباب ہو۔ افغان خفیہ اداروں نے ماضی میں پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کے لئے 1700 نوجوانوں کو بھرتی کیا۔ پاکستان کو میڈیا وار گیم کا سامنا ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ ہم بغیر پڑھے کسی مسودہ قانون کو مسترد کر دیں۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے موقف کے بعد اس جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان کی رائے کا اب کیا فائدہ ہو گا۔ دباؤ صرف یہ ہے کہ ورکروں اور فیک نیوز سے متعلق شقیں نکال دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذرائع ابلاغ کے اداروں سے جبری مشقت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ میڈیا کو محدود نہیں کرنا چاہتے۔ آنے والا وقت ڈیجیٹل نیوز کا ہے۔ ہر وہ ڈیجیٹل میڈیا جو رجسٹر ہو گا اس کو اشتہار ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کیبل آپریٹرز کی تعداد 4026 ہے۔ ملک میں فلم سازی کی حوصلہ شکنی کی جاتی رہی۔ باہر سے ایک بڑا سرمایہ کار گروپ ہمالیہ پر ایک کوہ پیما کی گمشدگی پر فلم بنانا چاہتا تھا۔ دو سال تک اسے اجازت نامہ ہی نہیں دیا گیا۔ دو ماہ قبل اس گروپ سے بات کی تو کہا کہ اب ہمارے پاس بجٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں تفریح اور صحت کے نام پر لیے گئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کا غلط استعمال کیا گیا اور یہ خبروں اور کرنٹ افیئرز کے حوالے سے نشریات دکھا رہے ہیں۔ پاکستان میں دس کروڑ بیس لاکھ موبائل صارفین ہیں۔ پاکستان بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ بھارت میں باقاعدہ پاکستان کے خلاف برقی پراپیگنڈے کے لیے نظام قائم کیا گیا ہے بلکہ میڈیا اتھارٹی کے حوالے سے پاکستان کے مجوزہ قانون کے مقابلے میں بھارت کا انتہائی سخت قانون ہے۔ ان کے قانون میں جیلوں میں ڈالنے کی بات کی گئی ہے۔ ڈس انفارمیشن کو ہم روکنا چاہتے ہیں۔ بھارت نے آٹھ سو 75 ویب سائٹس بنا رکھی ہیں جن کے مواد کو بھارتی سرکاری خبررساں ادارے کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ مسودے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ 09 رکنی میڈیا کمیشن میں چار ارکان کا تعلق حکومت، چار ارکان کا تعلق اے پی این ایس، پی بی اے، پریس کلب اور پی ایف یو جے سے ہو گا۔ نیٹ فلیکس کے حوالے سے بھی بات کی ہے کہ کم از کم پاکستان کا مواد بھی شامل کیا جائے۔ چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف نے کہا کہ ہم ریاست کے مفاد کے ساتھ ہیں لیکن قومی مفاد کے نام پر جو کام ہوتا رہا ہے اس سے ہم سب آگاہ ہیں۔ قومی مفاد یہ تصور کر لیا گیا کہ میں طاقتور ہوں۔ مجھے طاقتور رہنا چاہئے۔ کسی کے سامنے جوابدہ نہیں ہوں اور تنقید پاکستان کے خلاف ہے۔ درحقیقت ہم سوچ اور تصور کے خلاف ہیں۔ سب آئین و قانون کے سامنے جوابدہ ہیں اور کمیٹی اس حوالے سے ہرممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم میڈیا کی آزادی کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ قانون کے غلط استعمال کے تحفظات کے حوالے سے بات ہونی چاہئے۔ اتفاق رائے سے مریم اورنگزیب کی سربراہی میں مجوزہ منصوبے پر رپورٹ کی تیاری کے لیے تین رکنی سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ دیگر ارکان میں کنول شوذب اور ناز بلوچ شامل ہیں۔ سب کمیٹی میں تمام متعلقہ شراکت داروں کو مدعو کیا جا سکے گا۔ بعدازاں اس خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے تحفظ کی راہ میں اپوزیشن رکاؤٹ ہے۔ قانون ہو گا تو حکومت ورکرز کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گی۔ ہم قانون بنانا چاہتے ہیں قانون نہیں ہے، قانون ہو گا تو ہم ورکرز کے تحفظ کے اقدامات کریں گے۔ میں کوئی مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر تو نہیں۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...