... loading ...
طالبان اور بھارت کے درمیان پہلا سرکاری رابطہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کے ساتھ ہندوستان کا پہلا سرکاری رابطہ منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوا۔جہاں بھارتی سفیر دیپک متل طالبان کے نمائندے شیر محمد عباس ا ستانکزئی کے درمیان ایک اہم بیٹھک ہوئی۔ بھارت کے سرکاری بیان کے مطابق یہ بیٹھک دوحا میں بھارتی سفارت خانے میں خود طالبان کی درخواست پر ہوئی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اس بیٹھک میں متل نے افغانستان میں موجود بھارتی شہریوں کے تحفظ، اُن کی جلد اور محفوظ واپسی اور افغان شہریوں بالخصوص اقلیتوں کے ہندوستان منتقلی پر اپنا موقف پیش کیا۔بھارت کے سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی سفیر نے اس ملاقات میں طالبان رہنما شیر محمد عباس استانکزئی کو بھارت کی اس تشویش سے آگاہ کیا کہ افغانستان کی زمین بھارت مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی زمین کا استعمال دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے کسی طور نہیں ہونا چاہیے۔طالبان کے نمائندے نے متل کو یقینی دہانی کرائی کہ ان تمام مسائل پر توجہ دی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارتی سفیر کی یہ ملاقات دوحا میں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا افغانستان سے اپنی ذلت آمیز شکست کے بعد رخصت ہوگیا ہے اور طالبان حکومت کی تشکیل آخری مرحلے میں ہے۔ بھارت جو بیس برسوں سے افغانستان میں طالبان کے خلاف امریکی اتحاد کا حصہ تھا اور خود افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کا ذمہ دار تھا۔ اب افغانستان کی سرزمین کو اپنے خلاف استعمال کے خوف میں مبتلا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اکثر رہنما طالبان کی فتح کا اثر کشمیر میں بھارت کے خلاف پڑنے پر یقین رکھتے ہیں اور اس کا ذکر کھلے بندوں کر بھی رہے ہیں۔ ایسے موقع پر بھارتی سفیر نے طالبان رہنما شیر محمد استانک زئی سے ملاقات کے ساتھ طالبان سے گفتگو کی ایک کھڑکی کھول دی ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ بھارتی سفیر سے ملاقات کے لیے شیر محمد استانک زئی کو چنا گیا جو بھارت سے دیرینہ تعلقات رکھتے ہیں اور انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون سے 1980 میں ٹریننگ لے چکے ہیں۔طالب رہنما استانکزئی نے دو روز قبل ہی یہ کہاتھا کہ طالبان ہندوستان کے ساتھ’اچھے تعلقات‘استوار رکھنا چاہتے ہیں۔
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...
آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے،شہباز شریف پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں،پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کا تحفظ قومی، ماحولیاتی اور سماجی فلاح کے لیے ناگزیر ہے، سندھ طاس معاہدے...
گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا،تمام قبائلی اضلاع میں جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا،سوال یہ ہے دہشتگرد ہمارے گھروں تک پہنچے کیسے؟ میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے، 4 ارب نہیں متاثرین کیلئے 100 ...
کراچی سمیت سندھ میں رہنماؤں ، سینئر صوبائی قیادت ،منتخب نمائندوں اور کارکنان کے گھروں پرتابڑ توڑ چھاپے،متعدد کارکنان نامعلوم مقامات پر منتقل،8 فروری میں 7 دن باقی،حکمران خوفزدہ کریک ڈاؤن کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ منصوبہ بند ی کے تحت کارروائی ہے، گرفتاریوں، دھمکیوں اور حکومت...
بچے اور خواتین شامل،رہائشی عمارتوں، خیموں، پناہ گاہوں ، پولیس اسٹیشن نشانہ بن گیا خواتین پولیس اہلکار بھی شامل،اسرائیل اور حماس میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ،ذرائع اسرائیلی فضائی حملوں میں ہفتے کے روز غزہ میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین ک...
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...