... loading ...
ملک میں10ہزار سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ”سچ مفاہمتی کمیشن” کے قیام کا مطالبہ کردیا گیا، لاپتہ افراد کی مرکزی تنظیم کی طرف سے موجودہ کمیشن کو مسترد کردیا گیا ہے،عقوبت خانوں، حراستی مراکز ختم کرنے کی ترامیم بھی مجوزہ قانون میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیاگیا۔ لاپتہ افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اسلام آباد کے ڈی چوک میں ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کی قیادت میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ملک بھر سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے شرکت کی۔ لاپتہ افراد کے بچے، خواتین ، بزرگ بھی مظاہرے میں شامل تھے ۔ سوات سے گلنار نامی لڑکی آپ بیتی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی۔ مختلف سیاسی جماعتوں بشمول جماعت اسلامی کے کارکنوں کے علاوہ سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر، سول سوسائٹی کی رہنما طاہرہ عبداللہ، تحریک اتحاد قبائل کے رہنما ابو سفیان محسود بھی شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں آمنہ مسعود جنجوعہ نے وزیراعظم عمران خان کو ماضی میں ڈی چوک میں لاپتہ افراد کے کیمپ میں شرکت کے موقع پر لاپتہ افراد کے خاندانوں کا ساتھ دینے کا وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ انہیں حکومت ملی تو نہ صرف لاپتہ افراد بازیاب ہوں گے بلکہ کوئی کسی کو لاپتہ اور جبری گمشدہ نہیں کرسکے گا۔ 2001ء سے لاپتہ افراد کا مسئلہ طول پکڑتا جارہا ہے بلکہ لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ بلوچ خواتین نے اسلام آباد میں کیمپ لگایا شنوائی کا وعدہ کیا گیا۔ مالاکنڈ ،سوات،قبائلی اضلاع، اندرون سندھ، جنوبی پنجاب سے لوگ آئے ۔ مظاہرے کیے دہائیاں دیں، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے سوموٹو نوٹس لیا تھا مگر مسئلہ تاحال موجود ہے۔ موجودہ حکومت نے قانون سازی کیلئے جو پیش رفت کی ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی داخلہ بل کی توثیق کرچکی ہے اس میں ترامیم کی ضرورت ہے کیونکہ مجوزہ قانون میں متاثرہ خاندانوں کو ہرجانہ کی ادائیگی، مستحق خاندانوں کی امداد، غیر قانونی حراستی مراکز اور عقوبت خانے ختم کرنے کے حوالے سے کوئی نشاندہی نہیں کی گئی لاپتہ افراد کا کمیشن ناکارہ اور نااہل ثابت ہوا ہے کسی کو اس پر اعتبارنہیں ہے۔ کسی کی شنوائی نہیں ہوئی۔ اس کمیشن کو ہم مسترد رکرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سچ مفاہمتی کمیشن بنایا جائے اور 10ہزار افراد کی بازیابی کیلئے پیش رفت کی جائے۔ کرنل(ر) عباسی نے اپنے خطاب میں کہاکہ افغانستان میں نئی طالبان حکومت سے عام معافی کے اعلان کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے تسلیم کیا گیا۔ حکومت پاکستان بھی لاپتہ افراد کے حوالے سے عام معافی کا اعلان کرے اور انہیں رہا کیا جائے۔ سوات سے ڈی ایچ آر کی نمائندہ گلنار نے انتہائی جذباتی خطاب کیا اور کہاکہ کیا داڑھی رکھنا دہشت گردی ہے کیونکہ سوات ، مالاکنڈ سے باریش نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے اٹھایا گیا۔ ہم روز مرتے ہیں ، روز جیتے ہیں، ہر گھر میں ماتم ہے ۔ یہ خاتون آپ بیتی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی۔ پرامن طورپر مظاہرین منتشر ہوگئے۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...