... loading ...
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے باغ جناح کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے ویڈیولنک کے ذریعہ خطاب کیا ہے اورکہاہے کہ ووٹ چوری کرکے عمران خان کواقتدارمیں لایاگیا ہے،کراچی پاکستان کا دل ہے،میرے کراچی کے دوستو منتخب وزیر اعظم کو پاناما کیس میں پھنسایا گیا اور ناجائز کیسز بنوائے گئے،مجھے دس سال اور مریم کو بھی سات سال تک سزادلوائی گئی،میاں نواز شریف نے کہاکہ بجلی کے بلوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے،معاشرے میں انصاف نہیں ہے،پاکستان میں سرکاری خزانوں سے مراعات اور تنخواہ لیتے ہیں لیکن عوام کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے،چند لاکھ لوگ خون پیسنے کی کمائی کھارہے ہیں،ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ایک طبقے کے لئے بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کے منصوبے ہم نے شروع کئے،کراچی والوں کو معلوم ہے کہ پچھلے تین برسوں میں آپ پر کیا گذری ہے،انتخابات میں سازش رچائی گئی، ملک کی آج کی بربادی اسی سازش کا نتیجہ ہے،آج ملک کی دہلیز پر خوشحالی ہونا تھی، سماجی اور معاشی انصاف ہوتا عزت اور خود مختاری ہوتی اس حکومت نے دو کروڑ افراد کو بے روز گارکردیا،عوام کب تک زیادتیاں برداشت کرے گی آج کے حالات میں خاموشی جرم ہے،چند لوگوں نے نظام تبدیل کردیا،سٹنگ ججز کے خلاف منصوبے بنے ہم خاموش کیوں رہیں، مہنگائی غربت اور بے روزگاری بڑھ گئی ہم خاموش رہے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ کریں آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے کیسا پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، اگر ہم کوشش کریں تو پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ ہم اکیس کروڑ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔ یہ ہم سب کا پاکستان ہے، یہ پورے بائیس کروڑ لوگوں کا پاکستان ہے، یہ پونے بائیس کروڑ لوگوں کا ملک نہیں ہے کہ لوگ خود کشیاں کریں اور کچھ لوگ وسائل پر قابض ہوں۔ یہ میں سنتا ہوں کہ یہ وطن تمہارا ہے ہم اکیس کروڑ ہیں خواہ مخواہ اس میں۔ یہ نتیجہ ہے عمران خان کو ہمارے سروں پر بٹھانے کا۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...