... loading ...
پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کے کراچی میں ہونے والے جلسے میں سابق وزیراعظم اور پاناما مقدمے میں سزایافتہ نوازشریف نے سرپرائز خطاب کیا۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے پی ڈی ایم میں موجودگی کے دنوں میں جب کراچی میں اسی پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا تو سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے مواصلاتی خطاب کے لیے پوری طرح تیار ہونے کے باوجود اُنہیں خطاب نہیں کرنے دیا گیا تھا۔ تب پیپلزپارٹی نے واضح طور پر اس میں رکاؤٹ پیدا کی تھی۔ اُن دنوں پی ڈی ایم کے مختلف رہنماؤں نے نوازشریف کے مواصلاتی خطاب کو روکنے کا سبب پیپلزپارٹی کو قرار دیا تھا۔ اب پی ڈی ایم ایک مرتبہ پھر حکومت کے خلاف احتجاج کی ایک نئی حکمت عملی مرتب کررہی ہے تو پیپلزپارٹی اس کا حصہ نہیں رہی ہے۔ تاہم کراچی میں ہونے والے جلسے میں پی ڈی ایم نے نوازشریف کے خطاب کا کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔ اس حوالے سے جب نمائندہ وجود نے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کے ایک اہم رہنما سے نوازشریف کے خطاب کے دوران ہی سوال کیا کہ آخر کیوں نوازشریف کے خطاب کا پیشگی اعلان نہیں کیا گیا تو اُن کا جواب تھا کہ اگر نوازشریف کے خطاب کا اعلان کیا جاتا تو اس میں کسی تیکنیکی رکاؤٹ پیدا کیے جانے کے خدشات تھے۔لہذا اس خطاب کو سرپرائز خطاب کے طور پر ہی رکھا گیا۔ واضح رہے کہ نوازشریف نے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر اسٹیبلشمنٹ کو ہدف بنایا اور ساتھ ہی عدلیہ کے اُن کے خلاف کردار کو بھی موضوعِ تنقید بنایا۔ اپنے خطاب میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم ہونے کے باوجود اُن کے خطاب کو ٹی وی پر دکھانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ بعض مبصرین کے نزدیک نوازشریف کے خطاب سے واضح ہورہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک مرتبہ پھر ایک احتجاجی تحریک کے لیے سنجیدہ ہورہی ہے جس میں وہ واضح طور پر اسٹیبلشمنٹ کو اپنا ہدف بنانے کےلیے تیار دکھائی دیتی ہے۔
پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی، اسرائیل کے بارے میںہمارا کیا مؤقف ہے یہ ساری دنیا جانتی ہے، پیٹرن انچیف اس وقت ہم 17 سیٹوں والے، فارم 47 کے حکمرانوں صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے اسرائیل کے حوالے سے بیان کا انتظار کررہے ہیں، ہمشیر...
آپریشن بنیان مرصوص میں طلبہ نے کلیدی کردار ادا کیا، بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا ڈی جیلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کراچی یونیورسٹی کا دورہ، انتظامیہ اور طالبات نے پرجوش استقبال کیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل (...
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...