... loading ...
حکومتی جماعت کی جانب سے قومی اسمبلی میں سندھ میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کردیا گیا جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے پی اے آر سی سے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کی رولنگ جاری کردی، ماہی گیروں پر سیکورٹی اداروں کی زیادتی کے معاملات متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردئیے گئے ، ایوان میں واضح کیا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے معاملے پر سندھ حکومت وفاقی حکومت کے احکامات سے روگردانی کی جارہی ہے ۔ ایوان کو کپاس کی امدادی قیمت 5ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی خوشخبری بھی سنا دی گئی ہے ۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا۔ کراچی کے سخت لاک ڈائون، شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، سندھ میں بدامنی، پی اے آر سی کے ملازمین کی برطرفیوں اور ماہی گیروں پر سیکورٹی اداروں کی زیادتیوں سے متعلق نکتہ اعتراضات پر حکومتوں کی توجہ دلوائی گئی۔ اجلاس شروع ہوا تو پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ کوسٹل بیلٹ میں جون جولائی میں ماہی گیروں کے شکار پر پابندی ہوتی ہے اور اگست میں یہ پابندی ختم ہو جاتی ہے ۔ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد چھ ماہ کے شکار کی مدت کو کم کرکے 3ماہ کیا گیا اب ماہی گیروں پر پہاڑ توڑتے ہوئے ہفتے میں چھ دن مچھلیاں پکڑنے کی اجاز ت ہوگی سیکورٹی کے نام پر ماہی گیروں کی تزلیل کی جارہی ہے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور دیگر ادارے ماہی گیروں سے کان پکڑواتے ہیں بیٹے کوباپ کے سامنے مرغابنایا جاتا ہے 200،400کشتیوں کو ایک ساتھ سمندر میں روک کر چیکنگ کی جاتی ہے اس دوران ماہی گیروں کی برف پگل جاتی ہے ماہی گیروں کو فاقوں پر مجبور کیا جارہا ہے ۔میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کسٹم اور دیگرچھ اداروں کے مظالم کا ماہی گیروں کو سامنا ہے ۔ ادروں کو دیکھ کر ماہی گیروں کے سمندرمیں پسینے آجاتے ہیں ۔ بس کردیں ماہی گیروںسانس لینے دیں ۔سہولت نہیں دے سکتے تو پابندیاں تو نہ لگائیں ماہی گیروں کو زلیل کیا جارہا ہے ۔آغا رفیع اللہ نے بھی اس معاملے پر بات کی، ۔ڈپٹی اسپیکر نے معاملے کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا ۔کراچی سے رکن فہیم خان نے چھ سالہ مہان کے ساتھ زیادتی کا معاملہ اٹھایا اور درندہ صفت مجرم کو سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے پی اے آر سی کے ملازمین کی برطرفی کا معاملہ اٹھایا اور کہاکہ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے رپورٹ مانگی ہے پارلیمنٹ نے نوٹس لیا ہے ۔ ادارے کی کارروائی کو روکا جائے ۔ منزہ حسن نے تصدیق کی کہ پی اے سی کو رپورٹ موصول ہوگئی ہے ۔ ریاض فتیانہ کی سربراہی میں سب کمیٹی کو بجھوائی گئی ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ جاری کی کہ جب تک رپورٹ کے حوالے سے پی اے سی کوئی فیصلہ نہیں کرلیتی پی اے آر سی میں بھرتی کا اشتہار واپس لیا جائے کوئی نیا ملازم نہ لگایا جائے اور پرانوں کو نہ نکالا جائے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما اسامہ قادری نے کراچی اندرون سندھ لاک ڈائون کی الگ الگ پالیسیوں کا معاملہ اٹھایا اور کہاکہ کراچی اقتصادی حب ہے تاجر برادری میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اتنے پیمانے پر کرونا سے نہیں مرے لوگ بھوک سے مرہ جائیں گے ۔ تاجر بغاوت پر آمادہ ہیں ۔ سندھ حکومت وفاق کے فیصلوں سے روگردانی کررہی ہے ۔ وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ۔ ویکسین کے دوران کراچی میں خواتین پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں۔ سید نوید قمر نے کہا کہ کراچی کے ہسپتالوں میں آکسیجن اور کرونا بیڈ ختم ہوگئے ہیں اس لئے سختی کررہے ہیں ورنہ بھارت کی طرح کراچی میں بھی لوگ آکسیجن کے ساتھ سڑکوں پر بستر لگائے نظر آئیں گے ۔ جے یو آئی کے مفتی عبدالشکور نے پشاور بم دھماکے کے بعد پارٹی رہنمائوں کیخلاف کارروائی کی مذمت کی اور کہاکہ طورخم پر زیادتیوں کیخلاف احتجاج کی پاداش میں اساتذہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے اب قبائل پشاور میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عطاء اللہ خان نے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ بڑھ رہی ہے جماعت اسلامی کے رہنما کے بیٹے کو شہید کیا گیا ہے ۔ اندرون سندھ بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ یہ سندھ اسمبلیوں میں مستیاں نہ کریں اپوزیشن لیڈر محفوظ نہیں ہیں۔ ان کا لیڈر تو نازک ہے ہم نے کچھ کیا تو یہ برداشت نہیں کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں لوٹ مار، ڈکیتی، ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ امن کمیٹی کی سرگرمیاں مشکوک ہیں۔سندھ میں گورنر راج لگایا جائے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے ۔ محسن داوڑ نے شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے معاملے پر بات کی اور کہاکہ سیکورٹی چیک پوسٹوں کے قرب و جوار میں لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس کی وزارت اور اس کے ذیلی اداروں میں سزا اورجزا کا کوئی نظام ہے کیا کوئی مقامی کمانڈر سے پوچھ سکتا ہے وزیرستان کا امن خراب کیا جارہا ہے ۔ اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کو بلیو ایریا سے اٹھایا گیا اور ویرانے میں پھینک دیا گیا تحقیقات سوالیہ نشان ہیں۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ ان معاملات پر سیاست نہ کی جائے تحقیقات ہورہی ہیں۔وزیر خوراک فخر امام نے کہاکہ اجلاس ہوگیا ہے کاٹن کی پانچ ہزار روپے فی من امدادی قیمت مقرر کی جارہی ہے پنجاب اور سندھ کپاس کی پیداوار کے اہداف حاصل نہ کرسکے ۔ اس موقع پر شکور شاد بات کرنا چاہتے تھے محسن داوڑ نے کورم کی نشاندہی کردی کورم پورا نہ ہو نے پر اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا۔
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...