... loading ...
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے استعفے کی خبر جعلی ہے میں منظر سے غائب نہیں ہوں، ن لیگ ہمارا گھر ہے بڑی محنت سے نواز شریف نے بنایا ، نوازشریف میرے قائد ہیں ہر معاملے میں ان سے رہنمائی اور مشاورت لیتا ہوں۔ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے ۔۔ جتنی سپورٹ عمران خان کی حکومت کو ملی ہے شاید اس کا سوواں حصہ بھی کسی دوسری حکومت کو نہ ملا ہو۔ ان خیالات کا اظہار میاں محمد شہباز شریف نے نجی ٹی وی انٹرویو میں کیا۔میاں شہباز شریف نے کہاکہ میرے استعفے کی خبر جعلی ہے میں منظر سے غائب نہیں ہوں، ن لیگ ہمارا گھر ہے بڑی محنت سے نواز شریف نے بنایا ، نوازشریف میرے قائد ہیں ہر معاملے میں ان سے رہنمائی اور مشاورت لیتا ہوں۔مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں۔ مشاورت سے ہر شخص کو اپنی رائے دینے کا حق ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غلطیاں سب سے ہوئی ہیں سانحہ مشرق سے بڑا کوئی سانحہ ہوسکتا ہے ہمیں ماضی کی تلخیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے اور عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا چاہیے ۔ واقعہ کارگل کے دوران نواز شریف امریکی صدر سے ملاقات میں مشرف کو ساتھ لے جانے کیلئے مان گئے تھے ہمارے ایک دوست نے مخالفت کی کہ امریکی صدر سے ملاقات میں مشرف کو ساتھ نہ لے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سیاستدان آلہ کار بنے ہیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچی ہیں اس حمام میں ہم سب ننگے ہیں۔ ہمارے ملک میں سیاستدان بھی استعمال ہوئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ میری رائے ڈھکی چھپی نہیں ہے کوئی بھی ہو ہمیں ملک کیلئے ذاتی انا کو ختم کرنا چاہیے ۔ مہنگائی اوربیروزگاری جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اگرہم 2018ء کے انتخابات سے پہلے بہتر حکمت عملی بناتے تو شاید 2018 کے الیکشن کے نتیجہ میں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنتے ۔میں یہ بات آج بھی بلا خوف کہہ سکتا ہوں اور آج ملک اوپر جارہا ہوتا حکومتوں کی سپورٹ کرنا اسٹیبلشمنٹ کا آئینی فرض ہے تاکہ ملک آگے بڑھے اور حکومتیں کامیاب ہوں پاکستان ترقی کرے اور خوشحال ہو۔ جتنی سپورٹ عمران خان کی حکومت کو ملی ہے شاید اس کا سوواں حصہ بھی کسی دوسری حکومت کو نہ ملا ہو۔ اگر اس کا 30 فیصد حصہ کسی دوسری حکومت کو ملا ہوتا تو آج ملک کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہوتا مگر عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ اتنی سپورٹ ہونے کے باوجود حالات 3 سالوں میں اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ خوف آتا ہے ۔ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے ۔ بجٹ کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں 3 بار اضافہ کیا جاچکا ہے آج پٹرول کی قیمت 120 روپے لیٹر ہے چینی فی کلو 100 روپے سے زیادہ کی ہوچکی ہے ۔ مہنگائی اتنی ہے کہ لوگوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ۔ میری دعا ہے کہ ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کرے جو ترغیبات دی گئیں یا سختیاں کی گئیں اس نے میری سوچ نہیں بدلی۔ کارگل کے نتیجہ میں جو ہولناک جنگ ہوچکی تھی ۔ نواز شریف نے اس کو بچا لیا مگر اپنی حکومت کو نہ بچا سکے اس کے مقابلے میں عمران خان نے لندن کی بھری پبلک میٹنگ میں افواج پاکستان کے بارے میں جو زہر اگلا ہے اس کی ہزار سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔دہشت گردی کے خلاف فوج نے بے حد قربانیاں دیں عمران خان نے کتابوں میں بھی فوج کے خلاف بدترین زبان استعمال کی۔ کیا نیب نیازی گٹھ جوڑ سے انصاف کی کوئی توقع ہے ؟
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...