... loading ...
حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے جمعہ کوکراچی میں لاک ڈائون کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو 31جولائی سے8اگست تک جاری رہے گا۔محکمہ داخلہ کے ایک نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈان کے دوران انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی اوربین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔اس عرصے میںسماجی مذہبی سیاسی اجتماعات تقریبات پر پابندی ہوگی ،تعلیمی ادارے کوچنگ سینٹر بند رکھے جائیں گے ،کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔9روز کیلئے سندھ میں شیڈول تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ریسٹورنٹ سے صرف ہوم ڈیلیوری ہوگی۔گوشت سبزی، دودھ، کریانہ اسٹور، بیکری صبح 6سے شام 6 بجے تک کھلیں گی ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی ہوگی ۔کار میں دو سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں گے،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی،گھر سے باہر نکلنے والے ہر شخص کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کوئی بھی شہری اشد ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکل سکے گا۔ناگزیر مذہبی رسومات بشمول نماز جنازہ اور تجہیز و تدفین کے موقع پرایس او پیز کی سختی کے ساتھ پابندی کرنا ہوگا اور تین فٹ سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا ایسے کسی بھی اجتماع میں قریبی عزیز و اقارب محدود تعداد میں شرکت کرسکیں گے اور اس بارے میںعلاقہ ایس ایچ او، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی۔شہریوں کو ہر وقت اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ اور ماسک رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ہر قسم کیسماجی مذہبی، کھیلوں اور ہرقسم کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔55سال سے زائد عمر کے ملازمین کے دفاتر آنے پرپابندی ہوگی ۔صوبے بھرکے سرکاری اور نجی دفاتر بند ہونگے ،صحت اورضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے علاوہ دفاتر بند ہونگے۔ دفاترکے عملے کولانے کے لئے مختص گاڑی کواجازت لینی ہوگی ۔ریسٹورینٹس صرف ڈلیوری کریں گیاور اسٹاف کی ویکسینیشن ہونا ضروری ہے ۔ ڈلیوری بوائے کو ویکسینیشن کارڈ رکھنا لازمی قراردیا گیا ہے ۔عوامی مقامات پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔غیرضروری عوامی مقامات پرجانے کی اجازت نہیں ہوگی،محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کھانسی،نزلہ،زکام بخار کی شکایت والے افرد عوامی مقامات پر جانے سے گریزکریں۔
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...