... loading ...
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورسابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم نے سندھ میں تحریک انصاف کومتحرک کرنے کے لیے سیاسی رابطے شروع کردیے ہیں،سندھ ایکشن کمیٹی کے کنونیئراورسندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ سے سندھ میں تبدیلی کے لیے اہم ملاقات کی ہے،ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جب چاہیں سندھ آئیں گے،سندھ میں تبدیلی کے لئے ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کروں گا،تحریک انصاف کوسندھ میں آرگنائز کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہیاورسندھ میں جو وفاقی ادارے بات نہیں سنتے ان کو بھی ٹھیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ سے میری صلح ہوچکی ہے،مجھے جی ڈی اے سے بھی کوئی شکایت نہیں ہیں جلد پیرصاحب پگارا سے ملاقات کروں گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سید جلال محمود شاہ کی رہائشگاہ پران سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سندھ حکومت عمل درآمد نہیں کررہی ہے، ارباب غلام رحیم کووزیراعظم کا معاون خصوصی بننے پر مبارک باد دیتا ہوں ،مجھے امید ہے اربابِ غلام رحیم صرف باتیں نہیں کام کریں گے،سندھ کے مسائل کے حل کے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نجی ہاسنگ سوسائٹی کے معاملے پر ہمارے اوپر غلط کیس بنایا گیا سندھ حکومت صرف باتیں کرتی ہے عمل نہیں کرتی ،سندھ حکومت جو کرپشن کرتی ہے اس کی نشاندھی کریں گے۔ وفاقی حکومت اس معاملے کو دیکھے کہ سندھ حکومت نے زمینوں کی بندر بانٹ کیسے کی ہے،سندھ میں زمینوں کی بندر بانٹ کی نیب سے تحقیقات کرائی جائے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے کہاکہ سید جلال محمود شاہ سے دیرینہ تعلقات ہیں،ہم سندھ کی قوم پرست جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،جلال محمود شاہ کی طبعیت خراب ہے ملنے آیا ہوں کراچی میں نجی ہاسنگ سوسائٹی ایک مافیابن گئی ہے،اس کے معاملے پر کمیشن قائم کرنے پر بات ہوئی ہے،اٹھارویں ترمیم کا یہ مطلب نہیں کہ صوبے مادر پدر آزاد ہوں،نجی ہاسنگ سوسائٹی کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کروں گا،زمینوں کی بندر بانٹ کے حوالے سے صرف ایک پراپرٹی ٹائیکون نہیں سندھ حکومت ملوث ہے،نجی ہاسنگ سوسائٹی کے معاملے پرسندھ میں زبان کی بنیاد پر فساد پھیلانے کی کوشش کی گئی ،جلا گھیرا میں یہ لوگ ملوث نہیں ہیں ،محب وطن قوم پرست جماعتوں کے مسائل کا وزیر اعظم سے ذکر کروں گا۔پاکستان تحریک انصاف اس معاملے پر لیڈنگ رول ادا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت جب چاہے لاک ڈان لگا دیتی ہے ،انہوں نے پچھلے دور میں ایک صابن بھی بغیر تصویر کے نہیں دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ حلیم عادل شیخ سے میری صلاح ہوچکی ہے ،مجھے وزیر اعظم کا معاون خصوصی انہیں کی ایڈوائز پر بنایا گیاہے۔ارباب غلام رحیم نے کہاکہ جنرل الیکشن میں دو سال ہیں ،بلاول کو شاید لگ رہا ہوگا کہ جلد انتخابات ہونگے ،ہوسکتا ہے کہ سندھ میں انتخابات کرادیں۔انہوں نے کہاکہ میں قسم کھا کر کھتا ہوں میں تحریک انصاف والینٹری طور پر جوائن کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی کال گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی ، عوام کی بھرپور شرکت،شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے عمران کی رہائیکیلئے پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی، حلیم عادل شیخ اور دیگر کا ریلیوں سے خطاب پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ج...
صدرسے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق افواہوں کو سختی سے مسترد میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت متحد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فی...
24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں ...
چھ خاندان سڑک پر آگئے،خواتین کا ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عمارت کو مخدوش ماننے سے انکار مخدوش عمارتوںکو مرحلہ وار خالی کر ایا جا ئے گا پھر منہدم کردیا جائے گا،ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کھارادر میں پانچ منزلہ سمیت دو عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئیں جس میں مقیم چھ خاندان س...
موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاک...
بلوچستان میںنہتے مسافروں کے اغواء اور ان کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے،وزیراعظم اپنے عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے،مذمتی بیان وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وز...
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 3 مقامات پر حملے کیے، ترجمان بلوچستان حکومت عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہ...
آرمی چیف کی توجہ کا مرکز استحکام پاکستان ہے، صدر زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہاہے اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے، محسن نقوی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرت...
افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں مالی امداد فتنۃ الخوارج(ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے، سابق جنرل سمیع سادات افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔افغان ...
بھائی اور بہنوئی ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے،لاش کی حوالگیکیلئے قانونی کارروائی جاری ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا، مہزور علی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش لینے کیلیے بھائی اور دیگر...
پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 92 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں قربان کیں پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتے ہیں،چیئرمین کابھارتی میڈیا کو انٹرویو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا ب...
ریاستی مشینری پوری بے باکی سے پاکستان میں اظہار کی آزادیوں کو زندہ درگور کرنے میں مصروف ہے، ترجمان پی ٹی آئی کسی سرکاری بابو کی صوابدید پر کسی بھی پاکستانی کی حب الوطنی کا فیصلہ ممکن ہے نہ اس کی اجازت دی جا سکتی ہے،اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے یوٹیوب چینلز کی بندش کے خلاف...