... loading ...
آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 16 نشستیں حاصل کرکے واضح برتری حاصل کرلی۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) 3، پیپلز پارٹی 2 اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی ایک نشست پر کامیاب ہوگئی۔
الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 4 اور پیپلز پارٹی ایک نشست پر کامیاب ہوگئی، جبکہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 3، پیپلز پارٹی 2، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی ایک اور نشست پر کامیاب ہوگئی اور پی ٹی آئی کی 16 نشستیں ہیں۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دیگر انتخابی حلقوں سے جو نتائج موصول ہورہے ہیں، اُن میں پی ٹی آئی اکثر نشستوں پر واضح سبقت حاصل کررہی ہے، جس کے باعث پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے اہم ترین وزراء نے آزاد کشمیر میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت کے قیام کا دعویٰ بھی کردیا ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے تحت مختلف حلقوں کی صورت حال کچھ یوں ہے۔حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 14233 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 4609 ووٹ لیے ۔حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے ، پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے ۔حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20800 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے تمام پولنگ اسٹیشن غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور 21799 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی کے چودھری پرویز اشرف 15583 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے علی شان چودھری 9777 ووٹ لے کر آگے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے مقصود احمد خان 3947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چودھری انوارالحق 1027 ووٹ لے کر آگے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے چودھری طارق فاروق 641 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتاتج کے مطابق تحریک انصاف کے ظفر اقبال ملک 407 ووٹ لے کر آگے ہیں، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ملک محمد نواز 340 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سردار محمد نعیم خان 6117 ووٹ لے کر آگے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 3239 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے نثار انصر ابدالی 23448 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 17468 ووٹ حاصل کرسکے ۔حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے 185 میں سے 70 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے تنویر الیاس 9449 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ضیاء قمر 6527 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے 167پولنگ اسٹیشنز میں سے 18 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار قمر زمان خان 2256 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان 2145 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 18 پونچھ اور سدھنوتی 1 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف کے سردار عبد القیوم نیازی 24829 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ، مسلم لیگ ن کے محمد یاسین گلشن 16000 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ حلقہ ایل اے 19 پونچھ اور سدھنوتی 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار عامر الطاف خان 13413 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سعود بن صادق 12517 ووٹ حاصل کرسکے ۔حلقہ ایل اے 21 پونچھ اور سدھنوتی 4 کے تمام 107 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار حسن ابراہیم خان 8205 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے طاہر انور خان 6065 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔ حلقہ ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے 123 میں سے 45 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمید و غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ، مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 7522 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سردار گل خنداں 5716 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 18870 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے راجہ محمد الیاس 13294 ووٹ لے سکے ۔ حلقہ ایل اے 28 مظفر آباد 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے باذل علی نقوی2259 ووٹ لے کر آگے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چودھری شہزاد محمود 1364ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے خواجہ فاروق احمد 13337 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 10557 ووٹ لے سکے ۔حلقہ ایل اے 30 مظفر آباد 4 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری محمد رشید 18068 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، مسلم لیگ ن کے مصطفیٰ بشیر عباسی نے 10316 ووٹ لیے ۔حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 4221 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری مقبول احمد 18883 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدر اسماعیل 16885 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ حلقہ ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق 20467 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
حلقہ ایل اے 37 جموں 4 کے تمام 173 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے محمد اکمل سرگالہ 25963 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد صدیق چوہدری نے 24508 ووٹ حاصل کیے ۔حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 113 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد اکبر چوہدری 14283 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے ، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ذیشان علی 8755 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔ حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کے 147 پولنگ اسٹیشنز میں سے 16 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق 1406 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی نازیہ نیاز 900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کے تمام 45 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 2165 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے محمد سلیم بٹ 875 ووٹ حاصل کرسکے ۔ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے تمام 17 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محی الدین 2326 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، ن لیگ کے محمد اکرام بٹ 741 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے شبیر عباس میر 166 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار محمد عاصم شریف 1254 ووٹ لے کامیاب ہوگئے جبکہ سید شوکت علی شاہ 1205 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 782 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے سکیں۔حلقہ ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2007 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 1163 ووٹ لے سکیں۔ حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عبدالماجد خان 3138 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، آزاد امیدوار عبد الناصر خان 2063 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے ۔
آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن ل...
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں اتاری تھیں اوربڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی پریس کانفرنس کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہن...
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...
ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی...
افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی پر بات ہوگی، عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کریں،دوحا مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم فلسطین کاز کے لیے اپنی بھرپور ح...
ضامن مفرور ہونے پرپیش کردہ پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت کے سخت ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک ...
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن...