... loading ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف غیر مناسب زبان استعمال کرنے والے افغان مشیر حمد اللہ محب کی لندن میں نواز شریف نے ملاقات سے پہلے پارٹی سے اجازت لی۔ ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا ملاقات کی آڈیو ریکارڈنگ عوام کے سامنے لائی جائے ۔ اسلام آباد میں معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغان عہدیدار حمد اللہ محب اور امراللہ صالح کا ذاتی طورپر افغانستان کی سرزمین سے کوئی اتلی تعلق نہیں ہے ان کے خاندان بیرون ملک مقیم ہیں ۔ مئی کے تیسرے ہفتہ میں حمد اللہ محب نے پاکستان کے خلاف جو گندی زبان استعمال کی اسے دہرایانہیں جاسکتا اس کے بعد حکومت پاکستان نے افغانستان کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر آفس سے اپنے تمام رابطے ختم کردیے ہیں۔ پاکستان نے افغان قیادت پر واضح کردیا ہے کہ افغان سلامتی مشیر سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ نواز شریف نے لندن میں ایک ایسے شخص سے ملاقات کی ہے جس کے ہندوستان سے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جب حمد اللہ محب نے پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اس کے فوراً بعد اس کی ہندوستان کی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں اس نے ان کے ساتھ بھی پاکستان کیخلاف گفتگو کی۔ پاکستان نے 50 لاکھ سے زائد افغانوں کو پناہ دی اور ان کا ہر طرح خیال رکھا کونسی قربانی ہے جوہم نے اپنے افغان بھائیوں کیلئے نہیں دی جس کا اعتراف افغان طالب علموں نے بھی کیا ہے ۔ اس وقت 6ہزار سے زائد افغان طالبعلم پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ پاکستان نے ہر مشکل میں افغانستان کا ساتھ دیا۔ آج بھی پاکستان افغانستان کے عوام کے سا تھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ہم افغان امن عمل کو آگے بڑھارہے ہیں ہم وہاں ایک ایکسکلوزو حکومت کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ہم افغانستان میں کسی گروپ کے ساتھ نہیں ہیں اور افغانستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔ ہم کابل میں ایک ایسی حکومت کیلئے کوشاں ہیں جس پر تمام افغان گروہ متفق ہوں۔ نواز شریف کی ایسے پاکستان مخالف لوگوں سے ملاقات انتہائی افسوسناک ہے ۔ نواز شریف پاکستان سے مفرور ہیں اور لوٹی گئی دولت سے خریدے گئے فلیٹس میں مقیم ہیں۔ اس سے قبل نواز شریف دشمن ملک بھارت کے بعض لوگوں سے بھی ملاقاتیں کرچکا ہے نواز شریف ملک کے 3 بار وزیراعظم رہ چکے ہیں اگر کسی ملک کا وزیراعظم اپنے دشمن ملک کے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں سے مل کر اپنے ملک کے خلاف سازشیں کرے گا تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ نواز شریف کی تاریخ خفیہ ملاقاتوں سے بھری پڑی ہے ۔ عمران خان خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتے اور نہ اپنے اداروں کے خلاف بیان دیتے ہیں اس وقت پاکستان کو سازشوں کا سامنا ہے ۔ بھارت نے افغانستان کی سرحد کو پا کستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کیا ہے ۔ ہم نے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی پوری کوشش کی ہے ہم اس کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں بدقسمتی سے ہندوستان پر ایک ایسی حکومت مسلط ہے جو آر ایس ایس کے نظریے کی حامل ہے ۔ جبکہ معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہاکہ پیگاس سے جاسوسی پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔ بھارت نے پیگاس سے 2019 میں عمران خان کے فون پر حملہ کیا ۔ پاکستان کی اعلیٰ ملٹری حکام کوبھی ٹارگٹ کیا گیا ۔ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائیں گے جنہیں اقوام متحدہ اور عالمی فورمز پر شیئر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے دوسرے ملکوں کی جاسوسی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ یہ اسیکنڈل پانامہ لیکس سے بھی بڑھ کر ہے ۔ کچھ عرصہ قبل یورپی یونین ڈس انفولیب نے بھی بھارتی جعلی اکائونٹس کا بھانڈا پھوڑا تھا۔ بھارت نے اسرائیلی سپائی ویئر پیگاسس کے ذریعے ہائبرڈ جاسوسی کی۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے اسرائیلی سپائی ویئر کے ذریعے بھارت کے اندر اپنے مخالفین کی بھی جاسوسی کی۔ مودی حکومت نے وزیراعظم عمران خان اور بعض عسکری حکام کے فون سے ڈیٹا لینے کی کوشش کی۔ پیگاسس کے ذریعے صرف پاکستان ہی کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ 10 ممالک کے نام آئے ہیں۔ بھارت نے سائبر ساسوسی کے ذریعے پاکستان کی سلامتی پر حملہ کیا۔ پاکستان نے سائبر جاسوسی کرکے اقوام متحدہ کے منشور کی بھی خلاف ورزی کی۔ پاکستان نے اس سائبر جاسوسی کے معاملے کو سرکاری سطح پر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انکوائری کمیٹی میں سیکورٹی اداروں اور دفتر خارجہ کے حکام شامل ہوں گے ۔ پاکستان یہ معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھائے گا۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...