... loading ...
اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل)نے ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جن کا اطلاق 21 جولائی، 2021 سے ہوگا۔خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا کی جانب سے گزشتہ 4 ماہ میں تیسری مرتبہ موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے ۔پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹرسائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔مذکورہ اضافے کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت ساڑھے 84 ہزار روپے سے بڑھ کر 86 ہزار 900 تک پہنچ جائے گی۔موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 500 ہوجائے گی۔ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 3ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت90 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 93 ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہوجائے گی۔اسی طرح سی جی 125 کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ70 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس 5ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ اضافے کے بعد سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار 500 جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 500 سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 500 ہوجائے گی۔خیال رہے کہ رواں برس ہونڈا اٹلس کی جانب سے متعدد مرتبہ موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ نہیں بتائی گئی،ایک طرف آٹو پالیسی 2026-2021 کے بعد سے گاڑی بنانے والی تمام کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کردی ہے لیکن موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے بائیک انڈسٹری کے لیے ٹیکس میں کمی یا کسی مراعات کا اعلان نہیں کیا گیا اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بظاہر کسی جواز کے بغیر موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...