... loading ...
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغواء نہیں کیا گیا ،یہ عالمی سازش ہے ، را کا ایجنڈا ہے ، سی ٹی وی ویڈیو دیکھی ہے دو نہیں تین تین ٹیکسیاں تھیں، افغان سفیر کی لڑکی نے پہلے کہا موبائل فون لے گئے پھر ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے فون دیا ،آزاد کشمیر میں ہماری 20سے زیادہ سیٹیں ہونگی اور (ن )تیسرے نمبر پر ہوگی، 25جولائی کو تحریک انصاف کی حکومت بنے گی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ کشمیریوں میں آزدی کی جدوجہد خود لڑنے کا جذبہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کو طیارے سے اتارا گیا اور ابھی تک وزار ت داخلہ میں اپیل نہیں کی ،کوئی ایسا سیاستدان ہے جو دھوکا دے کر بھاگتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر میں ہماری 20سے زیادہ سیٹیں ہونگی اور (ن )تیسرے نمبر پر ہوگی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ تحریک انصاف 25جولائی کو آزاد کشمیر میں حکومت بنائیگی ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے پاس (ن)لیگ سے ایک دو سیٹیں زیاد ہ ہونگی تاہم ایک ووٹ کی دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔انہوںنے کہاکہ کار کر دگی کا فیصلہ اگلے الیکشن میں ہوگا چور اور چوکیدار میں مقابلہ ہوگا ۔افغان سفیر کی لڑکی پر تشدد واقعہ بارے سوال پر انہوںنے کہاکہ افغان سفیر کی لڑکی نے پہلے کہا موبائل فون لے گئے پھر فون دے دیا لیکن ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے دیا ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ افغان سفیر کی لڑکی کو اغواء نہیں کیا گیا ، یہ عالمی سازش ہے ، را کا ایجنڈا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سی ٹی وی ویڈیو دیکھی ہے دو نہیں تین تین ٹیکسیاں تھیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ لڑکی ایف سیون سے دامن کوہ گئی اور وہاں سے ایف نائن پارک گئی ، لڑکی نے دامن کوہ سے تیسری ٹیکسی لی اور گھر نہیں گئی ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا پر چلنے والی تصویر اس لڑکی کی نہیں ، جعلی ہے ۔انہوںنے کہاکہ لڑکی گھر سے پیدل نکلی اور وہاں سے شاپنگ کیلئے کھڈا مار کیٹ گئی ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...