... loading ...
انگلینڈ نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شان دار واپسی کرتے ہوئے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 45 رنز سے شکست دے کر سیریز 1ـ1 سے برابر کردی،انگلینڈ نے جاز بٹلر کی 59 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا ،پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی ، معین علی مین آف دی میچ قرار پائے ،سیریز کا آخری اورفیصلہ کن میچ 20 جولائی کو اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لیڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر عماد وسیم نے پہلا اوور کیا اور چوتھی گیند پر خطرناک عزائم رکھنے والے جیسن روئے کو محمد حفیظ کے ہاتھوں آؤٹ کیا۔جیسن روئے نے ابتدائی 4 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بنا لیے تھے ۔عماد وسیم نے تیسرے اوور میں ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ڈیوڈ ملان کو پویلین کی راہ دکھائی، جنہوں نے صرف ایک رن بنایا تھا۔معین علی اور جاز بٹلر نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کا اضافہ کیا اور اسکور کو 85 رنز تک پہنچایا۔محمد حسنین نے 36 رنز بنانے والے معین علی کو بابراعظم کا کیچ بنادیا، معین نے 16 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے جارحانہ اننگز کھیلی۔بٹلر کا ساتھ دینے کے لیے لیونگسٹن کریز پر آئے اور بٹلر کے ساتھ مل کر 52 رنز کا اضافہ کیا تاہم کپتان کو محمد حسنین نے آؤٹ کیا۔آئن مورگن کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاز بٹلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، انگلینڈ کا اسکور 137 رنز پر پہنچا تو بٹلر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔جونی بیئراسٹو آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے ، جن کو 153 کے اسکور پر شاداب خان نے آؤٹ کیا تو وہ 13 رنز بنا چکے تھے ۔گزشتہ میچ میں جارحانہ سنچری کرنے والے لیام لیونگسٹن وکٹوں کے درمیان رنز بنانے کی کوشش میں باہر ہوگئے ، تاہم انہوں نے 38 رنز بنائے تھے ، جس میں 2 چوکوں اور 3 چھکے شامل تھے ۔پاکستان کے بلے بازوں نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو آؤٹ کر دیا، سوائے کرس جارڈن کے 14 رنز کی اننگز کے دیگر بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہیں کر پائے ۔پاکستان کی جانب سے محمد حسنین کامیاب باؤلر رہے اور سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی۔کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 50 رنز کا ایک اچھا آغاز کیا تاہم پچھلے میچ کی یاد تازہ نہ کرپائے اور صرف 27 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔محمد رضوان نے صہیب مقصود کے ساتھ 71 رنز تک پہنچایا لیکن صہیب روایتی انداز میں جلد بازی کا شکار ہوئے اور 10 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کا اسکور 11 ویں اوور میں 82 رنز پر پہنچا تھا کہ محمد رضوان کو عادل رشید نے اپنی گیند پر کیچ کرکے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچایا۔محمد رضوان 82 کے مجموعے پر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے ، جس کے بعد محمد حفیظ اور فخر زمان بیٹنگ کے لیے کریز پر اترے لیکن ان کی ہمت بہت جلد جواب دے گئی۔محمد حفیظ 93 کے اسکور پر صرف 10 رنز اور فخر زمان 95 کے اسکور پر 8 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے ۔اپنے کیریئر کا دوسرا میچ کھیلنے والے اعظم خان ایک رن بنا پائے تاہم عماد وسیم نے شاداب خان کا کچھ دیر کے لیے ساتھ نبھایا۔عماد وسیم 142 کے اسکور پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی دو رنز کا اضافہ کرپائے اور ثاقب محمود کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ حارث رؤف کو کھاتہ کھولنے کی نوبت بھی نہیں آئی ہے ۔پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی اور میچ میں 45 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شاداب خان نے آؤٹ ہوئے بغیر 36 رنز بنائے ۔انگلینڈ کے ثاقب محمود نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، تجربہ کار عادل رشید اور معین علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سیریز کا آخری میچ 20 جولائی کو اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...