... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا تمام بڑے ڈاکو این آراو کیلئے شور مچارہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے اسیر لوگ بھارتی ظلم و ستم کے خلاف پرعزم ہیں، برہان وانی شہید جیسے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے ، رواں سال کے آخر تک پورے آزاد کشمیر کو ہیلتھ کارڈ دیں گے ، ملک کی تاریخ میں پہلی بار کم آمدن طبقے کیلئے گھروں کا منصوبہ شروع کیا گیا نیا پاکستان پروگرام کے تحت ہر گھر کے ایک فرد کو فنی تربیت دی جائے گی۔باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر قائم ہے ۔ قوم ایک نظریے کے تحت بنتی ہے ۔ قومیں تب بنتی ہیں جب ذاتی مفادات سے بالا ہوکر کام کیا جائے ۔ ہمارے لیڈر قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے قیام کیلئے برسوں جدوجہد کی ۔ حضرت محمد نے مدینہ میں دنیا کی پہلی فلاحی ریاست قائم کی۔مدینہ کی ریاست ہمارے لئے ماڈل ہے ہم بھی پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کوشش کررہے ہیں سال کے آخر تک پورے آزاد کشمیر کو ہیلتھ کارڈ دیں گے جس کے پاس یہ کارڈ ہوگا وہ دس لاکھ سے کسی بھی ہسپتال ملک علاج کروا سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کم لاگت مکانات کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا۔ حکومت کم آمدن لوگوں کو اپنا مکان بنانے کیلئے سستے قرضے دے گی۔ نیا پاکستان پروگرام کے تحت ہر خاندان کے ایک فرد کو بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ کسانوں کو جدید زرعی آلات اور بیج خریدنے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کریں گے ۔پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر انتہائی غریب افراد کیلئے پناہ گاہیں قائم کیں چین نے گزشتہ 30 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا انصاف کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ ہمارے نبی نے فرمایا اگر میری بیٹی بھی جرم کرے گی تو اس کو بھی سزا ملے گی جن قوموں میں انصاف نہیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں۔ حضرت علی نے فرمایا کفر کا نظام چل جائے گا لیکن ظلم کا نظام نہیں چلے گا۔ جو ڈاکو حکومت گرانے کی باتیں کررہے ہیں یہ این آراو مانگ رہے ہیں کیا کسی ملک میں ڈاکو کو این آراو مانگنے کی جرأت ہے ۔ پاکستان کی جیلوں میں صرف غریب لوگ ہیں طاقتور ڈاکوئوں کو ہمارے انصاف کا نظام نہیں پکڑ سکتا۔ کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہے کہ کسی ڈاکو کو عدلیہ سزا دے اور وہ بہانہ بنا کر باہرچلا جائے ۔ آج تمام بڑے ڈاکو اس لئے شور مچارہے ہیں کہ عمران خان ان کو این آراو دے دے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس وقت ہم اپنے ملک کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے جہاد کررہے ہیں ہم طاقتور کو قا نون کے تابع لانے کی کوشش کررہے ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہے وہی ملک آج خوشحال ہے جس ملک میں انصاف نہیں طاقتور کیلئے ایک اور غریب کیلئے دوسرا قانون ہے وہاں غربت ہے جن قوموں میں انصاف نہیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں۔ ہم نے اپنے پائوں پر کھڑا ہونا کبھی نہیں سیکھا قرضوں پر انحصار کیا جاتا رہا۔ ہاتھ پھیلانے والا ملک عظیم ملک نہیں بن سکتا انشاء اللہ پاکستان ایسا ملک بنے گا جو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا تو دور کی بات دوسروں کو امداد دیا کرے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ میں مقبوضہ کشمیر کے عظیم لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ صرف پاکستانی قوم ہی آپ کی طرف نہیں دیکھ رہی ہم آپ پر فخر کرتے ہیں کہ آپ ظلم کے سامنے کھڑے ہیں برہان وانی جیسے نوجوانوں نے جدوجہد آزادی کیلئے جانوں کی قربانیاں دی ہیں ساری مسلم دنیا آپ کیلئے دعائیں کررہی ہے کہ اللہ ان کو اسی طرح صبر اور طاقت دے اور ظلم کے سامنے کھڑا ہونے کا جذبہ عطا فرمائے ۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگو ہم آپ کے عزم حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قرآن میں اللہ کافرمان ہے کہ ہر مشکل کے بعد میں آسانیاں پیدا کرتا ہوں انشاء اللہ اچھا وقت آپ کے سامنے آرہا ہے ہم پاکستان میں آپ کیلئے دعائیں کرتے ہیں میں ساری دنیا میں آپ کا سفیر بن کر نکلوں گا۔ آپ کی آواز اٹھائوں گا اور اٹھاتا جائوں گا۔ بی جے پی کا آر ایس ایس کا نظریہ صرف کشمیریوں پر ظلم نہیں کررہاہے بلکہ ہندوستان میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھارہا ہے ان کو یہ برابر کے شہری نہیں سمجھتے ۔ آر ایس ایس کے نظریے سے سب سے زیادہ خطرہ ہندوستان کوہے ۔ ہم ہر فورم پر کھڑے ہوکر آواز بلند کروں گا جس پارٹی کے لیڈر کا پیسہ جائیداد اور کاروبار پاکستان میں نہیں وہ کبھی آپ کیلئے اسٹینڈ نہیں لے سکتا۔ اگر میرا پیسہ اور جائیدادیں باہر ہوتیں تو کبھی بھی امریکہ کو انکارنہ کرسکتا۔ میں بھی امریکہ سے کہتا کہ پاکستان میں ڈرون حملے کرو میں مذمت کرتا رہوں گا اور آپ پاکستانیوں کو مارتے جائو ہمارے پہلے لیڈر کہہ چکے ہیں۔ میں امریکہ سے اس لئے انکار کرسکتا ہوں کیونکہ میرا جینا صرف پاکستان میں ہے وہ آپ کا کبھی لیڈر نہیں ہوسکتا جس کا سب کچھ باہر ہو۔ کشمیر کے نوجوان کبھی ایک ڈرپوک ایک بزدل ،کرپٹ اور جھوٹے آدمی کو اپنا لیڈر تسلیم نہیں کرسکتے ۔ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے امیدواروں کی بھرپور حمایت کریں اور 25 تاریخ کو بلے پر مہر لگائیں انشاء اللہ ہم تبدیلی لے کر آئیں گے ۔
اراکین کی ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی سخت تنقید، وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کی رشوت پر لڑائی ہوتی ہے، سینیٹر دلاور رپورٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ، وزات خزانہ کیا حکومت رپورٹ اور 5300 ارب کی کرپشن کو تسلیم کرتی ہے؟ متعلق...
صوبے میں ہرحال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے، خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، و...
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...
حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کریگی، کھلے ہوئے مین ہول موت کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، معصوم بچے کی لاش گیارہ گھنٹے کے بعد ملی ،بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیسرا واقعہ ہے،اپوزیشن ارکان کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،بچے کی تصویر ایوان میں دکھانے پر ارکان آبدیدہ، خواتین کے آنسو نکل ...
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خو...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ص...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...