... loading ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ بالخصوص کراچی شہر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے تفریحی مقامات، انڈور ڈائننگ اور کھیلوں کی سرگرمیاں اور کلاس ایک سے نو یں جماعت تک کے اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر ایس او پیز پر صحیح طریقے سے عملدرآمد نہیں کیا گیا تو مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے یہ فیصلے بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء ناصر شاہ ، اکرام اللہ دھاریجو ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سراج سومرو ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، آئی جی پولیس مشتاق مہر ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹر ساجد جمال ابڑو ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم قاضی شاہد پرویز ، کمشنر کراچی نوید شیخ ، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی ، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو ، سیکرٹری صحت کاظم جتوئی ، وی سی ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر سعید قریشی ، ڈاکٹر قیصر ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر سارہ ، کور ـ5 اور رینجرز کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ صوبہ میں COVIDـ19 کا مجموعی طور پر تشخیصی شرح 7.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور کراچی میں 13 جولائی کو اس کی شرح 17.11 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 7 جولائی کو شہر کی تشخیصی شرح 11 جولائی کو 11.98 فیصد تھی اور سات دنوں میں یہ شرح 17.11 فیصد پر پہنچ گئی۔ انھوں نے مزید کہاکہ صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اگر ضروری اقدامات نہیں کئے گئے تو صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔ سکریٹری صحت کاظم جتوئی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ صوبہ میں 12 جولائی 2021 تک چھ قسم کے کورونا وائرس کے 365 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں یوکے وائرس کے 95 ، جنوبی افریقہ کے 162 ، برازیل کے 29 ، انڈیا کے 66 ،Pـ1(501Y.V.3) کے تین اور ایک وائلڈ ٹائپ کا شامل ہے ۔ اس طرف اشارہ کیا گیا کہ جولائی میں COVIDـ19 کے 143 مریض فوت ہوچکے ہیں ان میں سے 98 یعنی 69 فیصد وینٹی لیٹرز پر تھے ، 29 یعنی 20 فیصد وینٹی لیٹرز پر نہیں تھے اور 16 یعنی 11 فیصد گھروں پر تھے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یکم مارچ 2020 کو سندھ میں شروع ہونے والی پہلی لہر میں 3038 رکارڈ کیسز کی تشخیص ہوئی تھی ، دوسری لہر کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد 1983 تھی ، تیسری لہر میں تعداد 2076 تھی اور جاری چوتھی لہر میں اب تک 1210 کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے ۔ وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے انڈور ڈائننگ ، اسکولز کلاس ایک سے لے کر نویں جماعت تک ، تمام تفریحی مقامات بشمول واٹر پارکس ، سی ویو، ہاکس بے ، کینجھر ، سوئمنگ پولز، سنیماز اور انڈور جمز پیر سے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاہم وہ اسکولز جہاں پر امتحانات ہورہے ہیں وہ اپنے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئندہ پیر کو وہ دوبارہ صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اگر ایس او پیز پر صحیح طریقے سے عملدرآمد نہیں کیا گیا تو مزید سخت اقدامات اٹھائیں جاسکتے ہیں۔ ویکسی نیشن: وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ اب تک کورونا ویکسین کی 5870997 خوراکیں موصول ہوچکی ہیں ان میں سے 4465908 خوراکیں استعمال ہوچکی ہیں۔ مراد علی شاہ نے محکمہ صحت پر زور دیا کہ وہ ویکسی نیشن مہم کو تیز کریں۔
امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے، امریکاکی اجازت کے بغیر کوئی جہاز آسکتا ہے نہ جاسکتا ہے، ایران کے معاہدہ کرنے تک آبنائے ہرمز مکمل بند،سخت ناکابندی جاری رہے گی کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم، اس معاملے میں کوئی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی،...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت کے ساتھ ہی ہم نے یہ قدم اٹھایا،شرجیل میمن حکومت اس کوریڈور کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،سینئروزیرکی خصوصی گفتگو سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں ریڈلائن منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ...
ملائشیا سے بھتا گینگ آپریٹ کرنیوالے 3سرغنوں کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر مجموعی طور پر قابو پا لیا گیا ہے،صنعت کاروں سے خطاب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود صمد کاٹھیاواڑی سمیت ملائشیا سے بھتہ گینگ آپریٹ کرنے والے 3سرغنوں...
چیف آف ڈیفنس فورسزمذاکرات کو ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں، فنانشل ٹائمز دونوں ممالک میں اعتماد کی کمی، پابندیوں ،فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے...
بلاول کی سیاست محض دعوؤں تک محدود ہے، ریڈ لائن منصوبہ عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے پاکستانی سفارتی کوششیں قابل ستائش،آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم کیے بغیر معاہدہ ممکن نہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف...
اسرائیلی فوج کیجنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری توپ خانے کا استعمال، رہائشی عمارتیںبلڈوزر کے ذریعے مسمار ، مساجد کو بھی نشانہ بنایا صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی ...
ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے،جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا،فوج کو ہدایت اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے تین روز میں کسی بھی وقت شروع ہوسکتے ہیں،امریکی صدر نے ٹیکسٹ پیغام میں جواب...
غیر تسلی بخش کارکردگی اور عالمی معیار کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کارروائی شہریوں کو درپیش شدید مشکلات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی سندھ حکومت نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا اور کہا حکومت ا...
فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کیخلاف کریک ڈاؤن جنسی صحت، وزن میں کمی، ذہنی امراض ادویات کی آن لائن فروخت غیر قانونی قرار پی ٹی اے نے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔غیر رجسٹرڈ ادویات ک...
جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار، حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت شہری دریائے لیطانی، وادی السلوقی اور السلھانی کے علاقوں سے دور رہیں لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک چلتی ہوئی کار پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جسے حکومت نے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے...
امریکی افواج بے تاب ، گن لوڈڈ ہیں،حکم ملتے ہی ایران پر حملہ کردیں گی، مجھے یقین ہے ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ،ہمارے پاس بہت زیادہ اسلحہ اور وسائل موجود ہیں پوری امید ہے ایران کے ساتھ جنگ ایک عظیم ڈیل پر ختم ہوگی،2 ہفتوں کی جنگ بندی کو اپنی تیاری بڑھانے ...
ثالثی کی کوششوںسے حکمرانوں کو ملنے والا عروج عارضی ہے، موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں جنگ کا حصہ بن جائیں گی خلیجی ممالک کو سمجھنا ہوگا امریکی اڈے اُن کے لیے نقصان کا باعث ہیں، مدارس کی رجسٹریشن ہو رہی ہے ا ور نہ ہی اکاؤن...