... loading ...
وفاقی وزیر ریلوے سینیٹر سینیٹر اعظم سواتی نے سینٹ کو بتایا ہے کہ سانحہ گھوٹکی کی شفاف تحقیقات کے لیے 4 افراد پر مشتمل انکوائری کا حکم دیا ہے ،ریلوے کی تباہی کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں، 30سال سے ریلوے میں بھرتیاں، زمینوں پر قبضے کروائے گئے ، سیاست کیلئے ریلوے کو استعمال کیا گیا،ریلوے میں ایک نائب قاصد بھی بھرتی نہیں کروں گا ۔منگل کو سینیٹ میں توجہ مبذول کرانے کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی تاریخ میں یہ افسوس واقعہ تھا سانحہ گھوٹکی میں 66جانیں اللہ کو پیاری ہوئیں۔ انہوںنے کہاکہ جیسے حادثہ ہوا 5بوگیاں دوسری ٹریک پر گرگئیں اور ایک منٹ کے اندر سرسید ایکسپریس آگئی اور حادثہ ہوا، انسانی لاشوں پر سیاسی بات نہیں ہوتی ہے مگر مجھے جواب دینا ہوگا 2014ـ15میں ایم ایل ون کا منصوبہ بنا یہ ہماری لائف لائن ہے اس سے پاکستان ریلوے اٹھ جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے کوشش کی کہ جلد ازجلد کام شروع ہو۔سابقہ حکومت میں بھی اس پر کام شروع نہیں ہوسکا۔ یہ سی پیک میں شامل ہوگیا ہے سی پیک ہمارا مستقبل ہے ،انٹرسٹ ریٹ پر بات ہورہی ہے ،وزیر اعظم کو کہوں گا کہ چین کے وزیر اعظم کو فون کرکے اس منصوبہ کی منظوری کا کہیں۔انہوںنے کہاکہ حادثہ ہواتو میں خود وہاں گیا اور تمام انتظامات کئے ۔ کیا یہ ٹریک تین سال میں خرابی ہوئی ہے ،چھ ماہ میں ریلوے میں 2ارب منافع زیادہ آیا ہے اور نقصان کم ہواہے ۔کیا ہماری حکومت نے ہزاروں لوگ بھرتی کئے ہیں،ریلوے کو 30سال تباہ کیا ریلوے پر سیاست کی وزارت کو تباہ کیا،ریلوے اب صحیح سمت میں جارہاہے تین کمپنیاں بن چکی ہیں،کئی ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ کرائی ہیں ان کو واگزار کررہے ہیں، 1لاکھ 32ہزار پنشنرز ہیں وہ کہاں سے ادا کریں گے ،ریلوے کوکھلواڑا بنایا ہے ۔وزیراعظم کی ویژن کے مطابق چلارہا ہوں۔35ماہ میں صرف 2لاکھ سرکاری پیسے خرچ کئے ہیں سارا خرچ میں اپنے جیب سے ادا کرتا ہوں۔کوئی ایک وزیر ایسا نہیں ہے ،اینٹ کا جواب پتھر سے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس کا جواب دے رہاہوں،سانحہ زیادہ بوجھ کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے ،ڈی ریلمنٹ کی یہ وجہ نہیں ہے ، ٹرانسپرینٹ انکوائری کررہے ہیں 4لوگوں کو انکوائری پر لگایا ہے ،یہ آزاد لوگ ہیں، ریلوے میں ٹکٹ، سکریپ چوری ہورہاہے ،ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں،868اکاؤنٹنٹ تھے 4سو کو نکال دیا ہے یہ کمیشن اور رشوت کھاتے تھے ان کو سرپلس پول میں ڈال دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون کی وجہ سے کئیں نہیں جاسکتے ہیں ٹریک کو ٹھیک کرنے کے لیے پی سی ون بنارہے ہیں 3ماہ اس میں بھی لگیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے کی تباہی کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں،ریلوے میں ایک نائب قاصد بھی بھرتی نہیں کروں گا کالی بھیڑوں کو نکالوں گا،پاکستان ریلوے منافع بخش ادارہ ہے ۔
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...
یہ میزائل سسٹم جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشنل آلات سے لیس ہے،آئی ایس پی آر تجربہ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ،پاک فوج کے افسران نے کیا آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، جو جدید ...
آبادی کے سیلاب کے سامنے بند نہ باندھا تو آنے والے برسوں میں ملکی وسائل کو مزید تیزی سے بہا کر لے جائے گا ہر سال 60لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور پورے خاندان کیلئے ضروری، وزیر مملکت صحت وزیر مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ نے 2050تک پاکستان کی آباد...
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...