... loading ...
سندھ نے حصے سے کم پانی دینے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ، اس امر کا اظہار وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا ہے ۔انھوں نے کہا ہے کہ سندھ کیساتھ اتنا بڑا ظلم کیا جارہا ہے وزیراعظم خاموش بیٹھے ہیں۔ارسا نے پانی قلت کا ذمہ واپڈا کو قرار دیا،یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ واپڈا اپنی مرضی چلائے ،ارسا نے بہت بڑا بلنڈر کیا ہے ۔سندھ میں زراعت کی تباہی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ۔اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کو حصے سے کم پانی دینے کی جوڈیشنل تحقیقات کروائی جائے ۔سندھ میں ابتدائی خریف میں بھی پانی ریلیز نہیں کیا جارہا۔ارسا نے پانی قلت کا اعتراف کیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے زرعی پیداوار کے متعلق اعداد شمار جھوٹے بتائے ،حکومت نے 7 لاکھ کپاس بیلز کا دعوی کیا،کپاس 56 ھزار بیلز پیداوار ہوئی ہے ۔ملک میں کپاس کارخانے بند ہوتے جارہے ہیں۔ سندھ کے صوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ پانچ ہزار کیوسک کوٹری بیراج سے پانی جانا چاہیے ،ارسا سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کپاس کی فصل کو نقصان پہنچ رہا ہے ،جنینگ انڈسٹری بحران کا شکار ہے ۔ ملک میں چینی نہیں مل رہی۔چاول ٹارگٹ سے کم کاشت ہورہا ہے ۔چھیاسی ہزار ہیکٹر کاشت ہوا ہے ۔کسان کو تباہ حکومت نے کردیا ہے کسان کو نقصان کی وجہ سے ملک میں بے روزگار ی بڑھے گی ۔سندھ کے کاشتکار کی تباہی کا زمہ دار کون ہے ؟سندھ میں پانی کی کمی کی وجہ سے سندھ کی فصلات کو نقصان پہنچا ہے ۔ حکومتی ترجمان کہتے رہے سندھ کو پانی سر پلس دے رہے ہیں ۔حکومتی ترجمان سندھ میں پانی کے معاملے جھوٹ بولتے رہے ۔کبھی گندم کے بارے کہتے رہے بمپر کراپ ہوئی پھر باہر سے گندم منگوائی۔حکومت نے نیب الیکشن کمیشن پر قبضہ کیا ہوا ۔عدالتوں پر بھی قبضہ کرنا چاھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سندھ کا پانی زبردستی بند کیا گیا لیکن واپڈا اور ارسا کہتے رہے کہ سرپلس پانی دے رہے ہیں۔حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے ،آج بھی پانی کم دیا جا رہا ہے ۔ تمام کے تمام اداروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،نیب پیمرا اور دیگر اداروں کو یرغمال بنایا گیا ہے ۔ اسماعیل راہو نے کہاکہ سندھ میں کجھور اور مرچ کی فصل تباہ ہو گئی ہے ۔ وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کی داد رسی نہیں کی۔پانی کی شارٹیج کا مسئلہ کے پی کے جنوبی پنجاب اور سندھ ہے ،ہم کہتے سندھ کو حصہ کا پانی دیا جائے ۔بلوچستان کے حصہ کا پانی سندھ نے نہیں جارہا ہے ۔سندھ کے حصہ کا پانی نہ دینے کا زمہ دار وفاقی حکومت ہے ۔سندھ میں پانی کی کمی کی وجہ سے سندھ کی فصلات کو نقصان پہنچا ہے ۔حکومتی ترجمان کہتے رہے سندھ کو پانی سر پلس دے رہے ہیں ۔حکومتی ترجمان سندھ میں پانی کے معاملے جھوٹ بولتے رہے ۔ چاول سے سب سے زیادہ زرمبادلہ ہم کماتے ہیں۔نان باسمتی چاول کی سب سے زیادہ کاشت سندھ میں ہوتی ہے ۔پچھلے سال چار لاکھ ہیکٹرز پر چاول کی کاشت ہوئی لیکن اس سال صرف چھیاسی ہزار ہیکٹرز پر کاشت ہوئی ہے ۔جو بات ہم دو ماہ پہلے کہتے رہے اب واپڈا اور ارسا مان رہے ہیں۔سندھ کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کے زمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے ۔ ٹریلین روپے کا سندھ کے حصے کے پانی پر ڈاکہ ڈالا گیا،ہم کہتے رہے کہ ٹماٹر کی امپورٹ بند کردیں لیکن نہیں مانا گیا،سندھ میں جب ٹماٹر کی فصل آئی تو پانچ روپے کلو بھی کاشت کار کو نہ ملا،سندھ کے چودہ اضلاع ڈوب گئے لیکن وفاقی حکومت کا ایک نمائندہ تک نہیں آیا۔انہوںنے کہاکہپانی کی تقسیم کی بات آتی ہے تو کہتے ہیں معاہدے کی بجائے دوسرے طریقے سے پانی تقسیم کریں،اپنے مفاد کیلئے کبھی سندھ طاس معاہدہ کبھی دیگر جواز بتائے جا رہے ہیں،تمام صوبوں کی جتنی ضرورت ہے وہ پہلے پوری ہونی چاہیے ، ڈاون اسٹریم میں دس ملین ایکڑ فٹ یا یومیہ پانچ ہزار کیوسک دیا جانا چاہیے ،سندھ میں خریف کے تین اہم فصلیں متاثر ہورہی ہیں۔
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...