... loading ...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے 3 رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مفتاح اسمٰعیل کی ضمانتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے مفتاح اسمٰعیل کی 23 دسمبر 2019 اور شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی 25 فروری 2020 کو بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی تھی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق چیئرمین مفتاح اسمٰعیل کو ایل این جی ٹرمینل اور برانچ پائپ لائن منصوبے میں بے ضابطگیوں کے الزام اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے شیخ رشید کی شکایت پر بالترتیب 18 جولائی 2019 اور 7 اگست 2019 کو نیب نے گرفتار کیا تھا۔سابق وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کو 23 دسمبر 2019 کو نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی (این ایس سی) منصوبے کا سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ذریعے باضابطہ منظوری کے بغیر دائرہ کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جو ابتدا میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا۔نیب کے مطابق این ایس سی منصوبے کو احسن اقبال کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے حکومت پنجاب سے غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں لے لیا تھا، جس نے صوبائی منصوبے کو ہائی جیک کرنے کے بعد مبینہ طور پر منصوبے کے ڈیزائن کنسلٹنٹس کو منصوبوں کا دائرہ کئی گنا بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔نیب نے الزام لگایا کہ اس منصوبے پر نظر ثانی کی وجہ سے پی سی ون میں تقریباً 2 ارب 49 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔بیورو کے چیئرمین کی جانب سے نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے دائر کردہ اپیل میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے احکامات کو معطل کرے ۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمان کو ضمانت دیتے ہوئے 2019 کے طلعت اسحق کیس میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کی جانب سے وضع کردہ اصولوں کو نظر انداز کیا۔نیب نے عدالت عظمیٰ کے سامنے یہ التجا بھی کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ، آئین کے آرٹیکل 189 کے تحت انتہائی غیر معمولی حالات پر غور کرنے کی پابند ہے ۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہائی کورٹ نے ملزمان کو ضمانت دیتے ہوئے ان کے مقدمات کو عام فوجداری مقدمہ سمجھا جبکہ اس بات کو نظر انداز کیا کہ ان پر خصوصی قانون کے تحت بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اپیلوں میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے احکامات قانون کی نظر میں پائیدار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالت کو دیے گئے صوابدیدی اختیارات کا استعمال معمول کے انداز میں کیا گیا تھا، لہٰذا احکامات کو مسترد کیا جانا چاہیے ۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...