... loading ...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اب سلیکٹڈ بننے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ کسی نہ کسی طریقے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویومیں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہم کسی پتلی کٹھ پتلی،سلیکٹڈ کے تماشے کا حصہ نہیں ، بلاول کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ سلیکٹڈ بننے کی کوشش کررہے ہیں،پی پی چیئر مین ن لیگ پرالزام لگا رہے ہیں، ایک پارٹی کے چیئرمین کو نپی تلی بات کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جوغلط کام کرتے ہیں خود دوسروں پر الزام لگانا شروع کر دیتے ہیں۔ بلاول نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چھوڑ دی ہے ، یہ جب حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم میں تھے تو کبھی شکووں کا اظہارنہیں کیا تھا۔ اب اچانک شکوؤں کا اظہار کر دیا ہے ۔ شکوؤں کے ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں بڑے مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، اگربلاول کو شکوہ ہے تو لیڈر آف دی اپوزیشن شہباز شریف سے ایوان میں آکربات کرلیں، جلسوں میں تقاریر، الزامات سے ان کو کچھ نہیں ملے گا۔ جلسوں میں الزامات سے ان کی ہی بدنامی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں، بلاول کسی نہ کسی طریقے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، یہ مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی کی سیاست میں فرق ہے ۔ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ن لیگ نے کوشش کی تھی کہ اپوزیشن ایوان سے باہرنکلے ، اپوزیشن استعفیٰ دیتی تونظام خود ہی ختم ہو جاتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مسلم لیگ کسی معاملے سے پیچھے نہیں ہٹی، بات کرنے کا طریقہ کاربدلتا رہتا ہے ، پارلیمان کے اندر اور باہرعوامی مسائل پربات کررہے ہیں، بلاول نے نیا راستہ اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید شروع کر دی ہے ۔ پیپلزپارٹی نے استعفے نہ دے کر خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پارٹی کے صدر ہیں ان کا اپنا ایک طریقہ کار ہے ، شہبازشریف کسی ڈیل کی بات کرتے ہیں نہ کی ہے ، مسلم لیگ کسی ڈیل کے ذریعے اقتدارمیں آنے کی قائل نہیں، شہباز شریف ہمارے لیڈروہ بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں، شفاف الیکشن کے ذریعے آنی چاہیے ۔ جلدازجلد شفاف الیکشن ملک کی ضرورت ورنہ ملک آگے نہیں چلے گا۔
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...