... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا۔ الیکشن جیتنے کیلئے لوگ بلوچستان میں آتے رہے اب ایسا نہیں ہوگا میری ترجیح الیکشن جیتنا نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے ، بلوچستان کے ناراض لوگوں سے بات کرنے کا سوچ رہا ہوں ۔ گوادر میں مقامی عمائدین، طلباء اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زرداری اور نواز شریف نے بلوچستان کی ترقی کا نہیں سوچا یہ صرف ان علاقوں میں جاتے تھے جہاں سے الیکشن جیتنا ہوتا تھا۔ نواز شریف اور زرداری نے بلوچستان پر توجہ دینے کی بجائے بیرون ملک شاپنگ پر زیادہ توجہ دی جبکہ میرا مقصد الیکشن جیتنا نہیں عوامی خدمت ہے ۔ بدقسمتی سے ماضی میں کسی نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی۔ بلوچستان سے وفاق اور سیاستدانوں نے انصاف نہیں کیا ہماری حکومت نے بلوچستان کو سب سے بڑا پیکیج دیا جو پاکستان کو سوچے گا وہ بلوچستان کا ضرور سوچے گا۔ بلوچستان کا احساس محرومی ختم کریں گے ۔ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔ بلوچستان میں تھری اور فور جی متعارف کرائیں گے ۔ بلوچستان میں ترقی کیلئے امن ضروری ہے ، بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی پیکیج دیا۔ نواز شریف اور زرداری نے بیرون ممالک کے درجنوں دورے کیے یہ دونوں بلوچستان آنے کی بجائے بیرون ملک شاپنگ پر توجہ دیتے تھے ۔ آصف زرداری اور نواز شریف کے مقاصد کچھ اور تھے ۔ انہوں نے کہاکہ گوادر میں سمندر کے کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کے پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ بلوچستان کے ماہی گیروں کے مفادات اور حقوق کا مکمل تحفظ کریں گے ۔ گوادر میں ماہی گیری کیلئے بڑے غیر ملکی ٹرالرز پر پابندی لگا دی ہے بلوچستان کے ماہی گیروں کی حالت بہتر بنانے کیلئے 10ارب میں سے 5 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں ۔ گوادر میں اڑھائی ہزار سستے مکانات بنائے جائیں گے ۔ احساس پروگرام کے تحت بلوچستان کے طلباء کیلئے سکالر شپس بھی رکھے گئے ہیں۔ بلوچستان کے 4698 نوجوانوں کو احساس پروگرام کے تحت وظائف دئیے جارہے ہیں ۔ بلوچستان کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر سال ترقیاتی فنڈ میں اضافہ ہوگا۔
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...