... loading ...
سوشل میڈیا کی معروف لِپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنی سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 3 ماہ کے دوران پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان میں 6.5 ملین(65 لاکھ) ویڈیوز ہٹائی گئیں۔ ٹک ٹاک کی سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز یا ٹرمز آف سروس کی خلاف ورزی کرنے والی اور کورونا وائرس کے بارے میں گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز ہٹائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق جنوری،2021 تا مارچ 2021 کے عرصے میں 61,951,327 ویڈیوز کو عالمی سطح پر ہٹایا گیا جو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں تمام ویڈیوز کے 1 فیصد سے بھی کم ہیں، ٹک ٹاک نے اِن ویڈیوز میں سے 91.3 فیصد ویڈیوز استعمال کرنے والوں کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ہٹائیں جب کہ 81.8 فیصد ویڈیوز دیکھے جانے سے قبل ہٹائی گئیں اور 93.1 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا۔پاکستانی مارکیٹ میں، ٹک ٹاک نے 64 لاکھ 95 ہزار992 ویڈیوز ہٹائیں، اِس طرح پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ بن گیا جہاں امریکا کے بعد، سب سے زیادہ ویڈیوز ہٹائی گئیں، اِسی عرصے میں،امریکا میں، 8,540,088 ویڈیوز ہٹائی گئیں۔ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ایک ذمہ دار پلیٹ فارم ہونے کی حیثیت سے وہ عوامی صحت کے ماہرین کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے تاکہ کمیونٹی کو محفوظ رکھا جا سکے اور کوویڈ19 اور اِس کی ویکسین کے بارے میں معلومات فراہم ہوتی رہیں۔لوگوں کو ہب کی جانب راہنمائی کرنے والے بینرز ویڈیوز میں شامل کیے گئے جنھیں بڑی تعداد میں دیکھا گیا، اس بارے میں ٹک ٹاک کے ریجنل پروڈکٹ پالیسی، ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ہیڈبرائے ایشیا پیسیفک،جامِن تان کہا ہے کہ ہم کوویڈ19سے تعلق رکھنے والے پبلک سروس اعلانات اور ویکسین کے ہیش ٹیگ شامل کرتے رہے ہیں جو ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کو عالمی ادارہ صحت اور صحت کے مقامی وسائل کی جانب رہنمائی کر رہے تھے ،ہم جہاں معلومات تک رسائی فراہم کر رہے ہیں، وہیں ہم نے سنہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران، 30 ہزار 624 ویڈیوز بھی ہٹائیں جو کووِیڈ19کے بارے میں گمراہ کن معلومات پھیلا رہی تھیں، اِن ویڈیوز میں سے 79.6 فیصد کوہمیں رپورٹ کیے جانے سے پہلے ہٹایا گیا، 88.4 فیصد کو ٹک ٹاک پر اپ لوڈکیے جانے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا اور 61.2 فیصد کو صفر ویوز(بغیر دیکھے ) کے ساتھ ہٹایا گیا۔خلاف ورزی کرنے والے مواد کو خود بخودہٹانے کی غرض سے ٹک ٹاک ٹیکنالوجی پر بھروسہ کرتا ہے ، یہ کانٹینٹ بنانے والوں کو بھی اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی ویڈیو ہٹائے جانے کے خلاف اپیل کر سکیں، اپیل موصول ہونے کے بعد ٹک ٹاک ویڈیو کا دوبارہ جائزہ لیتا ہے اور یہ معلوم ہونے پر کہ ویڈیو زکو غلطی سے ہٹایا گیا ہے اور یہ پالیسیوں کے خلاف نہیں ہے اْن ویڈیوز کو بحال کر دیا جاتا ہے ۔جامِن تان کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں، ہم نے 2,833,837 ویڈیوز کو اپیل کے بعد بحال کر دیا تھا، ہمارا مقصد اپنی ماڈریشن میں تسلسل اور منصفانہ رویہ اختیار کرنا ہے ہم گمراہ کن پروپیگنڈے کی کمی کے لیے اپنا کام کرتے رہیں گے اور اپنی ماڈریشن کی ٹیم کی تعلیم و تربیت بھی کرتے رہیں گے ۔آپ ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں وزٹ کرسکتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...