... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی ہمارے لیے سب سے مشکل چیلنج ہے ، مشکل وقت اب پیچھے رہ گیا ،آگے آپ کو بہتری نظر آئے گی،بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے اور ڈائریکٹ سبسڈی دینگے ،حکومت اداروں میں اصلاحات کے ایجنڈے پرکاربند ہے ، نظام سے فائدہ اٹھانے والے افراد اصلاحات کی مخالفت کرتے ہیں،عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں، زرعی شعبے کی ترقی کیلئے پیکج لا رہے ہیں، انشا اللہ بجٹ باآسانی پاس ہو جائے گا۔وزیراعظم ہائوس میں حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق عشائیے میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی شریک ہوئے جبکہ وفاقی وزرا ء اور اتحادی ارکان بھی شریک ہوئے ۔عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے تین سال تک مشکل حالات کا سامنا کیا،مشکل وقت پیچھے رہ گیا،آگے آپ کو بہتری نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں میں اصلاحات کے ایجنڈے پرکاربند ہے ، نظام سے فائدہ اٹھانے والے افراد اصلاحات کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مضبوط حکومت کے بغیر اصلاحات کا عمل مشکل ہے ،عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل وقت میں حکومت ملی، مشکل حالات میں ملک چلا رہے ہیں،بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے اور ڈائریکٹ سبسڈی دینگے ۔انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے ، زرعی شعبے کی ترقی کیلئے پیکج لا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے باوجود حکومت نے زبردست بجٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں سز ا وجزا کا نظام لانا چاہتے ہیں،اس پر ہمیں تین سال سے مزاحمت کا سامنا ہے ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اصلاحات لائے تو حکم امتنازع آگیا۔انہوں نے شرکا ء سے کہا کہ جب سے وزیراعظم بنا ہوں اس وقت سے صرف 10 مرتبہ باہر سے کھانا کھایا ہے جس میں سے تین دفعہ تو آپ ہی کے ساتھ کھانا کھایا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کی حمایت پر تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور بجٹ منظوری کے لیے تمام ارکان کو (آج)قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت بھی کی۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی عشائیہ کے دوران ارکان سے بجٹ پر مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق عشائیے میں ارکان کی مختلف قسم کے پکوان سے تواضع کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دئیے جانے والے عشائیے میں بعض اراکین غیر حاضر رہے جس پر عمران خان نے چیف وہیپ عامر ڈوگر اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...