... loading ...
یکم جولائی سے پانچ منٹ یا زائد وقت کی کال پر صارفین کو 19.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ساتھ 75 پیسہ فی کال اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا اور کال 1.97 روپے سے بڑھ کر 2.72 روپے کی ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نافذ کردہ اس نئے ٹیکس کے اطلاق سے قبل صارفین 5 منٹ کی کال پر 1.65 روپے کال چارجز جبکہ 19.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرتے تھے اور کال میں ٹیکسوں کا تناسب 19.5 فیصد تھا۔ اب یکم جولائی سے صارفین کو 19.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ساتھ 75 پیسے فی کال ٹیکس ادا کرنا پڑے گا جس کے بعد ہر کال میں ٹیکسوں کا تناسب 65 فیصد ہوجائے گا۔ماہرین کے مطابق موبائل کال پر ٹیکس سے مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ روز مرہ رابطوں کے لیے موبائل کالز کا خرچہ بڑھ جائے گا۔ماہرین کے مطابق حکومت ایک جانب پاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کے دعوے کررہی ہے وہیں موبائل کال پر بھی ٹیکس عائد کیا جارہا ہے ۔ ٹیلی کام خدمات پر پہلے ہی سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے ۔ملک میں صرف 29 لاکھ افراد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں جبکہ کروڑوں موبائل فون صارفین قابل انکم ٹیکس حد میں شامل نہ ہونے کے باوجود ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرتے ہیں جو ایڈجسٹ نہیں کراتے ۔صارفین کے مطابق موبائل فون ایک ضرورت ہے اور حکومت نے عوام کی ضرورت کی ہر خدمت یا مصنوعات کو ٹیکس حاصل کرنے کا ذریعہ بنالیا ہے تاہم موبائل کال پر ٹیکس سے پاکستان میں براہ راست کاروباری لاگت اور عام آدمی کے گھریلو بجٹ میں اضافہ ہوگا۔پاکستان میں تیزی سے پھیلتے ہوئے ای کامرس کے رجحان کی وجہ سے اب اکثر خریدار اور فروخت کنندہ کال کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں گھروں پر سامان ڈیلیور کرنے والے بھی کال کے ذریعے کسٹمرز سے رابطے میں رہتے ہیں۔اسی طرح طبی مشاورت کے بہت سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے جڑے معالجین اور مریض بھی اکثر کالز کے ذریعے ای ہیلتھ کی سہولت سے استفادہ کرتے ہیں خود حکومت نے کسانوں کی رہنمائی کے لیے کال سینٹرز پر مشتمل خدمات متعارف کرائی ہیں لیکن اب موبائل فون سے جڑے ہر کاروباری اور غیر کاروباری شخص کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...