... loading ...
ماضی کی مقبول اوربالی ووڈ کی سینئر اداکارہ 62 سالہ نینا گپتا نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی سوانح عمری ‘سچ کہوں تو’ میں کئی انکشافات کرکے سب کو حیران کردیا۔بھارتی اخبار ‘انڈیا ٹوڈے ‘ کے مطابق نینا گپتا نے حال ہی میں اپنی سوانح عمری کو فروخت کیلئے پیش کیا اور اس موقع پر انہوں نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک آن لائن پروگرام میں بھی شرکت کی۔’سچ کہوں تو’ کے عنوان سے تحریر کردہ کتاب میں نینا گپتا نے کھل کر اپنی زندگی پر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ کس طرح ان کے ہاں شادی کے بغیر بیٹی کی پیدائش ہوئی اور کیسے شادی کے بندھن میں بندھنے سے کچھ منٹ قبل ہی ان کے دلہے نے ان سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق اپنی سوانح عمری میں نینا گپتا میں 1980 کے بعد کے زمانے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مرتبہ ممبئی میں انہیں فلم پروڈیوسر نے رات کو کام کے سلسلے میں بلایا اور ان سے نامناسب انداز میں باتیں کرنے لگے ۔نینا گپتا نے کتاب میں مذکورہ پروڈیوسر کا نام لکھے بغیر بتایا کہ فلم ساز نے ایک گھنٹے تک انہیں باتوں سے متاثر کرنے کی کوشش کی مگر جب اداکارہ نے ان سے پوچھا کہ سر ان باتوں کا کیا مقصد ہے اور فلم میں ان کا کردار کیا ہوگا؟اداکارہ نے لکھا کہ ان کی جانب سے سوال کرنے پر پروڈیوسر برہم ہوگئے ، جس پر اداکارہ نے ان کے گھر سے نکلنا چاہا تو فلم ساز نے ان سے دریافت کیا کہ کیا وہ ان کے ساتھ رات نہیں گزاریں گی؟۔نینا گپتا نے لکھا ہے کہ وہ پروڈیوسر کی بات سن کر حیران رہ گئیں۔۔اپنی کتاب میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی شادی طے تھی اور سب کچھ منصوبے کے مطابق ہو رہا تھا مگر نہ جانے کیوں اس شخص نے آخری منٹس میں ان سے شادی کرنے سے انکار کردیا؟۔نینا گپتا نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ان سے شادی نہ کرنے والا شخص اب دادا بن چکے ہیں اور ان کی زندگی خوشی سے گزر رہی ہے ۔نینا گپتا کی کتاب کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ووین رچرڈز سے جسمانی تعلقات اور ان کی بیٹی کو پیدا کرنے سے متعلق بھی کھل کر بات کی ہے ۔نینا گپتا نے لکھا ہے کہ جب وہ ووین رچرڈز سے جسمانی تعلقات کی وجہ سے امید سے ہوگئی تھیں تو ان کے قریبی دوست اداکار ستیش کوشک نے انہیں شادی کی پیش کش کی تھی۔اداکارہ نے لکھا کہ جب وہ امید سے تھیں تو ان کے دوست ستیش کوشک ان کی مدد کو پہنچے اور انہیں شادی کی پیش کی مگر انہوں نے ان سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔اپنی کتاب میں نینا گپتا نے لکھا کہ بعد ازاں انہوں نے ووین رچرڈز کی بیٹی مسابہ کو جنم دیا اور ان کی تنہا پرورش کی اور اس دوران انہیں معاشرے کی نفرت کو بھی جھیلنا پڑا۔اداکارہ نے لکھا کہ جب ان کی بیٹی 19 سال کی ہوئیں تب انہوں نے 2008 میں اپنے ایک اور دیرینہ دوست وویک مہرا سے شادی کی۔نینا گپتا نے ووین رچرڈز کی بیٹی کو مسابہ کو جنم دیا تھا اور اب وہ ان کے ساتھ ہی رہتی ہیں، ان کی بیٹی کا شمار بھارت کی معروف فیشن ڈیزائنرز میں ہوتا ہے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...