... loading ...
امریکی کانگریس میں چار بڑے ٹیکنالوجی اداروں کے کاروباری غلبے کو ختم کرنے کے قانونی عمل کا آغاز ہو گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مقصد کے لیے اراکین ایوان نمائندگان نے پانچ مسودہ قوانین منظوری کے لیے پیش کردیئے ۔امریکی کانگریس میں قانون سازی اس تفتیش کا نتیجہ ہے ، جو پندرہ ماہ تک جاری رہی اور اس کی سفارشات کی روشنی میں قانون سازی کا قدم اٹھایا گیا ہے ۔ تفتیش امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کی ذیلی اینٹی ٹرسٹ کمیٹی مکمل کی تھی۔اس قانون سازی کے لیے رائے شماری کے کئی مرحلے مکمل کیے جائیں گے ۔ ایوانِ نمائندگان میں مسودہ قوانین کی قرارداد پاس ہونے کے بعد ان مسودوں کو سینیٹ میں منظوری کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔ آخر میں صدر جو بائیڈن کی توثیق سے یہ قانون کی شکل اختیار کریں گے ۔جن کمپنیوں کے کاروباری غلبے کے خلاف قانون سازی شروع کی گئی ہے ، ان میں موبائل فون ساز ادارہ ایپل، آن لائن کاروبار کرنے والا ایمیزون، انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک شامل ہیں۔جن کمپنیوں کے کاروباری غلبے کے خلاف قانون سازی شروع کی گئی ہے ، ان میں ایپل، ایمیزون، گوگل اور فیس بک شامل ہیں۔اینٹی ٹرسٹ سب کمیٹی نے اپنی تفتیش میں واضح کیا کہ ان بڑی کمپنیوں نے اپنے کاروباری غلبے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی چھوٹے کاروباری کمپنیوں پر غیر معمولی زیادہ فیس کا نفاذ کے علاوہ ان سے معاہدے کی سخت شراط بھی رکھیں ہیں۔ اس کے علاوہ لائسینس حاصل کرنے والی کمپنیوں کے ڈیٹا اور کاروبار کی معلومات بھی حاصل کرنے سے گریز نہیں کیا گیا۔اراکین ایون نمائندگان نے جو مسودے پیش کیا ہیں، ان میں ایمیزون اور گوگل کو چھوٹے کاروبار خریدنے کے لیے سخت شرائط متعارف کرانے کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ ان دونوں بڑے کاروباری اداروں نے حالیہ کچھ عرصے میں ایک درجن چھوٹے کاروبار کو خریدا ہے ۔ اس کے علاوہ ان بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تقسیم کو بھی تجویز کیا گیا ہے اور اس سے ان کے کاروباری غلبے کو کم کیا جا سکے گا۔ یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ یہ چاروں کاروباری ادارے اپنی مصنوعات کی تشہیر اپنے پلیٹ فارم سے نہیں کر سکیں گی۔ اس بل میں کانگریس سے کہا گیا ہے کہ وہ اینٹی ٹرسٹ کے قوانین کے نفاذ کے لیے مزید قوتِ نافذہ پیدا کرے تاکہ ریگولیٹرز کے لیے تادیبی اقدامات کی مناسب راہ ہموار ہو سکے ۔ابھی تک کئی دہائیوں سے یہ چاروں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں نرم ضوابط کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ان کے کاروباری غلبے یا مناپلی کے تناظر میں ان کمپنیوں کو امریکا کے ساتھ ساتھ یورپ میں بھی سکروٹنی کا سامنا ہے ۔حال ہی میں امیر ترین ملکوں کے گروپ جی سیون کے وزرائے خزانہ نے اپنی میٹنگ میں تمام بڑی کاروباری کمپنیوں پر پندرہ فیصد کارپوریٹ ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز منظور کی ہے ۔ اسی مناسبت سے امریکی صدر جو بائیڈن بھی یہ تجویز پیش کر چکے ہیں۔ کارپوریٹ ٹیکس کا مقصد کاروباری کمپنیوں کی جانب سے حکومتی خزانوں میں زیادہ ٹیکس جمع کرانا ہے ۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...