... loading ...
سندھ حکومت کے وزراء نے وفاقی بجٹ مستر کردیا ہے ،سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ تین سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا خون چوس لیا ہے ،بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر سے سب اچھا لگ رہا ہے ،ہم تو سمجھتے تھے ، پی ٹی آئی اپنی تیزی سے گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف دیے گی ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کو عوام کا کوئی درد نہیں،مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچانے کا بجٹ ہے ،سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں لیکن ان کی تنخواہوں میں محض دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے ،بجٹ میں صوبہ سندھ کو ترقیاتی منصوبوں میں مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے ،ہم اپنے صوبہ کے حقوق کی بات کرتے ہیں تو سندھ کارڈ کا طعنہ دیا جاتا ہے ،سندھ بھی پاکستان ہے اور ہم پاکستان کارڈ کھیلتے ہیں،ایف بی آر کلیکشن کا 5829ارب روپیکا ٹارگٹ رکھا گیا ہے ، جبکہ پچھلے سالوں میں یہ نااہل 4 ہزار ارب روپے کا ٹارگٹ بھی پورا نہ کر سکے ،معیشت کی بہتری کے بڑے بڑے دعوے کئے گئے ، لیکن رواں سال سندھ کو حصے کے 87 ارب روپے کم دیئے گئے ،وفاقی بجٹ کے بعد مڈل کلاس اور غریب طبقے کے لیے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی،کراچی سے 14 سیٹیں جیتنے والی پی ٹی آئی نے بجٹ میں شہر کو کچھ نہیں دیا،سپریم کورٹ میں بحریہ ٹائون کی جمع کردہ رقم سے 125 ارب روپے کراچی ٹرانفارمیشن پلان میں رفلیکٹ کردیئے ہیں۔سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیدیااورکہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے بجٹ میں صرف سلیکٹیڈ لوگوں کو سہولیات دیں،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں دس فیصد اضافہ ناکافی ہے ،چھوٹے صوبوں بلخصوص سندھ کے عوام کو اس بجٹ میں بھی نظر انداز کیا گیا،ستر فیصد سے زائد ریونیو دینے والے صوبے کے لئے کوئی میگا منصوبہ نہیں،ملکی عوام کو بے پناہ بیروزگاری، غربت اور مہنگائی کا سامنا ہے ،عام آدمی کے لئے بجٹ میں کوئی رلیف نہیں، سوائے جعلی اعداد و شمار کے ،بجٹ عوامی امنگوں کے برخلاف ہے ،نااہل حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہ،وفاقی بجٹ ملکی عوام کے لئے مزید مہنگائی کا سبب بنے گا۔
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...