... loading ...
اکانسٹ انٹیلی جینس یونٹ نے دنیا کے قابل رہائش اور ناقابل رہائش شہروں کی فہرست شایع کردی ہے ، اور بد قسمتی سے پاکستان کے عروس البلاد کراچی کا شمار بدترین شہروں میں ہی کیا گیا ہے ۔کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل، صحت عامہ کی سہولتوں کا فقدان، سرحدوں کی بندش اور لاک ڈان جیسے عوامل نے دنیا بھر کے کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے ۔ لیکن کچھ ممالک نے اس صورت حال میں بھی اپنی عوام کے لیے ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ اکانسٹ انٹیلی جینس یونٹ نے دنیا کے ایسے 140 شہروں کی فہرست شایع کی ہے جس میں ان کی درجہ بندی قابل رہائش اور ناقابل رہائش کے زمرے میں کی گئی ہے ۔اس انڈیکس میں شہروں کی درجہ بندی 5 کیٹیگریزپر محیط 30 عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے ، جس میں استحکام کو 25 فیصد، صحت عامہ کو 20 فیصد، ثقافت اور ماحولیات کو 25 فیصد، تعلیم کو10 فیصد اور انفرا سٹرکچر کو20 فیصد دیا گیا ہے ۔کورونا کی وجہ سے یہ فہرست گزشتہ سال شایع نہیں کی تھی تاہم 2018 اور 2019 میں قابل رہائش شہروں میں سر فہرست رہنے والا آسٹریا کا شہر ویانا کورونا کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے کے باوجود فہرست میں بارہویں نمبر پر ہے ۔ جب کہ حالہ انڈیکس میں نیوزی لینڈ کا شہر آک لینڈ قابل رہائش شہروں میں سرفہرست ہے ۔ انڈیکس میں رہائش کے لیے ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں ملک کو ستر فیصد سے زائد کا ریونیو دینے والا شہر کراچی ٹاپ ٹین فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے ۔قدرتی آفات اور کورونا نے بھارت میں تباہی مچا دی لیکن اس کے باوجود بھارت کا ایک بھی شہر ناقابل رہائش شہروں کی ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا، لیکن درج بالا تمام عوامل کی بنیاد پر ہونے والی درجہ بندی میں کراچی کا شمار خانہ جنگی اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے شہروں کے ساتھ کیا گیا ہے جو کہ اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ کسی قدرتی آفت کے بناپاکستان کا میگا پولیٹن شہرکراچی میں استحکام، صحت عامہ، ماحولیات، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کی صورت حال اس قدر مخدوش ہوچکی ہے ، کہ اس کا شمار دنیا کے ناقابل رہائش شہروں کی ٹاپ ٹین فہرست میں گیا ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بدترین قرار دیے گئے شہروں کی فہرست میں کراچی سے اوپر جگہ بنانے والے چھے شہر ماسوائے ڈھاکہ اور پورٹ مورس بائے کے علاوہ تمام شہرخانہ جنگی اور گروہی تصادم کی وجہ سے اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں ۔رہائش کے لیے بدترین شہرو ں ی فہرست میں پہلے نمبر پر شام کا شہر دمشق، نائجیریا کا لاگوس دوسرے ، پیپوا نیو گنی کا پورٹ مورس بائے تیسرے ، بنگلہ دیش کا ڈھاکہ چوتھے ، الجیریا کا الجائر پانچویں، لیبیا کا طرابلس چھٹے ، پاکستان کا عروس البلاد کراچی ساتویں، زمبابوے کا ہرارے آٹھویں، کیمرون کا ڈوآلا نویں اور وینز ویلا کا کراکس دسویں نمبر پر ہے ۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...