... loading ...
شہریوں کو لاپتہ کرنے کو جرم قراردینے اور سخت سزاکے تعین کے بل کا ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان کے سربراہ آمنہ مسعودجنجوعہ کی طرف سے خیرمقدم کیا گیا ہے ، جبری گمشدگی کے خلاف قانون سازی پرخفیہ اداروں کے اہلکاروں کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔ متذکرہ معاملے پر فوجداری قوانین میں ترا میم تجویزکی گئی ہیں بل متعلقہ کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ، قومی اسمبلی میں ایک ایسا بل پیش کیا گیا ہے جس میں کسی شخص کے لاپتہ ہونے کونا قابل ضمانت جرم اور ریاستی اداروں کے ذریعہ قابل سزا قرار دیا جائے ۔ پیروی سے انکار جرم تصور ہوگا۔ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بل مندرجہ ذیل نکات پر مشتمل ہے ۔گمشدہ شخص کی موت چھپانا بھی جرم ہوگا۔ کسی شخص کو لاپتہ کرنے اور جرم سے انکار کرنے پر جرمانہ اور دس سال تک قید کی سزا ہوگی۔ کسی بھی شہری کے لاپتہ ہونے کا جرم کرنے والے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔نئے قانون کے لئے 1860 اور 1898 کی کارروائیوں میں تین ترامیم ہوں گی تاکہ مجرموں کے خلاف 25 ب میں لاپتہ ہونے کی اصطلاح یہ ہے “لاپتہ ہونے کا تعلق ریاستی ایجنٹ یاکسی شخص یا اشخاص کے گروپ کی جانب سے جو ریاست کی اجازت معاونت یا اس کی رضامندی سے گرفتار کرتے ہیں پھر حراست میں رکھتے ہیں غائب کردیتے ہیں یا کسی بجی طرح سے آزادی سے محروم کرنے کا اعتراف نہیں کرتے کہ غائب شدہ شخص کی موت کے بارے میں یا وہ کہاں ہے کس جگہ پر ہے چھپاتے ہیں۔ ایسا شخص تحفظ قانونی سے باہر ہے ۔سیشن کورٹ میں کارروائی کی جاسکے ۔ یہ ایکٹ بھی ناقابل فہم ہوگا۔لاپتہ کرنے کا عمل خاص طور پر ایک سنگین جرم ہے نہ صرف کیونکہ یہ انسانی حقوق کے تحفظ کو پامال کرتا ہے بلکہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ پر ظلم کی وجہ بھی بنتا ہے ۔لا پتہ کرنا بالخصوص دستور اور آئی سی سی پی آر کی منظوری کے ذریعے پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزی ہے ۔ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ملک پاکستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے خاص طور پر جب جنرل پرویز مشرف کی حکومت تھی تب سے اس جرم میں میں اضافہ کر دیا گیا اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے مگر اس قانون کے تحت عام شہریوں کو تحفظ دیا جائے گا۔اس بل کا مقصد یہ ہے کہ بے خوفی سے لاپتہ کرنے کے گھناونے جرم کو مجرمانہ عمل قرار دیا جائے تاکہ لاپتہ کرنے کا عمل ختم کیا جا سکے اور جرائم کے مرتکب افراد کو کٹہرے میں لایا جائے تاکہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو ان کی معلومات دی جائیں،ان کا جرم بتایا جائے اور ان کا ٹھکانے کا پتا بتایا جائے اور اگر وہ بے قصور ہیں تو ان کو رہا کیا جائے ۔آمنہ مسعود جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ اتنے عرصے بعد جبری گمشدگیوں کے معاملے پر ایک مثبت قدم اٹھانے پر ہم تحریک انصاف کی حکومت کو سراہتے ہیں. ان کا یہ قدم لاپتہ افراد کے لیے امید کی ایک کرن ہے .آمنہ مسعود جنجوعہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ شیریں مزاری صاحبہ نے اپنے بل میں اقوام متحدہ کی جبری گمشدگی کی تعریف کی توثیق کی ہے یہ ہمارے لئے لیے اور بھی خوش آئند اور کامیابی کی ضمانت ہے ۔ہم اس بل کی تمام شقوں سے مکمل متفق ہیں۔پی ٹی آئی گورنمنٹ نے وہ بے شمار مخالفتوں کے باوجود بھی یہ بل پیش کیا اس بل کو ضرور پاس ہونا چاہیے کیونکہ کہ اس کے ذریعے وطن عزیز سے جبری گمشدگی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...