... loading ...
سندھ اسمبلی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2021 ،سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل 2021،عبدالماجد بھرگڑی انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج انجنیئرنگ بل منظورکرلیے ،اپوزیشن اراکین نے سگ گزیدگی کی روک تھام اورکراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے ۔جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ نیصحافیوں اوردیگر میڈیا ورکرز کیتحفظ سیمتعلق Sindh Protection of Journalists and other media practitioners Bill 2021 بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹشنرز کے تحفظ کے لیے بل گذشتہ دنوں صوبائی اسمبلی میں پیش کیاگیا تھا۔مسودہ قانون کیتحت میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں تحفظ دیاگیا ہے ،بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی،جرنلسٹ پروٹیکشن بل کیتحت صحافی اپنی خبر کیزرائع بتانے کا پابند نہیں ہوگا،صحافیوں کیتحفظ کے لئے کمیشن قائم کیا جائیگا، صحافیوں کو ہراساں کرنے ,جان سیمارنے کی دھمکی دینے پر سزا ہوگی،صحافیوں پر حملے میں ملوث ملزمان کے کیس پر ترجیحی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں گے ،صحافی پیشہ وارانہ امور میں رکاوٹ بننیوالیعناصراور ہراساں کرنے کرنیوالوں کیخلاف کمیشن میں درخواست دینگے ۔ ایم کیوایم کیخواجہ اظہار الحسن نے صحافیوں کے اہلخانہ کو بھی طبی فوائد دینے کے لئے ترمیم پیش کی ،صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے مجوزہ ترمیم کی حمایت کی لیکن وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار نے ترمیم کی مخالفت کردی اورکہاکہ اس حوالے سے بعد میں کوی ترمیم لے کر آئیں،خواجہ اظہار الحسن نے کراچی پریس کلب کو شامل کرنے اورتحریک انصاف کی ڈاکٹرسیما ضیاء نے بل میں خواتین صحافیوں کو زیادہ نمائندگی دینے کی ترامیم پیش کیں جو مسترد کردی گئیں،خواجہ اظہار الحسن نے تجویز دی کہ لیگل پروٹیکشن کے اخراجات حکومت برادشت کرے اس لیے کہ صحافی وکیل کی فیس برادشت نہیں کرسکتے ہیں۔مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار الحسن نے سب صحافیوں کی بات اس لیے سپورٹ کرتا ہوں ایوان نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل منظورکرلیا۔صوبائی وزیرثقافت سردار شاہ نے ایوان میں عبدالماجد بھرگڑی انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج انجنیئرنگ بل پیش کیا جو متفقہ طور پرمنظور کرلیا گیا،ایوان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2021 اتفاق رائے سے منظور کرلیا ہے ۔علاوہ ازیں ایوان میں نکتہ اعتراض پرپی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ سگ گزیدگی کا مسئلہ بہت بڑھتا جا رہا ہے ،سول اسپتال میں ایک بچے کو تین مرتبہ ویکسین لگی ،پھر بھی اس کی موت ہوگئی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرغذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ہمیں ان واقعات پر ایکشن لینا ہوگا،کتوں کو مارنے کے علاؤہ کوئی چارہ نہیں ہے ،چاہے کتوں کو ویکسین کیا جائے ریبیز دماغ کو ایفیکٹ کرتا ہے ، ویکسینشن کے بعد بھی یہی ہوتا ہے ،اگر زیادہ زخمی ہوجاتا ہے تو فوراً دماغ کو ایفیکٹ کرتا ہے ،کب تک کتوں کو نیوٹرل کریں گے ،دس سال لگ جائیں گے نیوٹرل کرتے ہیں،جب زیادہ کتے اٹیک کرتے ہیں پھر بھی موت ہو جاتی ہے ۔ایم ایم اے کے سید عبد الرشید نے ایوان میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ کورونا کے بعد وباء آئے گی کہ بل بھرونا،چھوٹے فلیٹس میں لوگ رہتے ہیں،رات کو دس بجے کے بعد بجلی کا نام ونشان نہیں ہوتا ہے ایک طرف آٹھ بجے کے بعد گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے دوسری طرف بجلی بند کرکے لوگوں کی مشکلات بڑھائی جاتی ہیں ،یہ مسئلہ صرف لیاری کا نہیں دیگر علاقوں کا بھی مسئلہ ہے ۔کے الیکٹرک کے افسر 14 سال سے فرعون بنے ہوئے ہیں،ایک کے الیکٹرک کا افسر گالیاں دیتا ہے ،جب کے الیکٹرک کے دفتر کے باہراحتجاج کیا گیا تو ہمارے علاقے کے بجلی آگئی،جب لاک ڈاؤن لگایا ہے تو بجلی فراہم کرنا حکومت کا کام ہے ۔وزیرپارلیمانی امورمکیش کمار چاولہ نے لوڈ شیڈنگ کے معاملہ پر وزیر اعلیٰ سے بات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اداروں سے بات کریں گے ۔بعد ازاں اسپیکرنیسندھ اسمبلی کا اجلاس پیر دوپہر دوبجے تک ملتوی کردیا۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...