وجود

... loading ...

وجود

پی ایس ایل چھ ،تمام میچز جون کے پہلے ہفتے سے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

جمعه 28 مئی 2021 پی ایس ایل چھ ،تمام میچز جون کے پہلے ہفتے سے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے ابوظہبی منتقل کیے گئے بقیہ تمام میچز جون کے پہلے ہفتے سے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کی کراچی لیگ میں شامل 14 میچز کے بعد دفاعی چمپئن کراچی کنگز، 2017 کی چمپئن پشاور زلمی، 2016 اور 2018 کی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور گزشتہ سال کی رنرزاپ لاہور قلندرز کی ٹیمیں چھ، چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی چار پوزیشنز پر موجود ہیں چونکہ لیگ کے ابتدائی شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی لہٰذا چند غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث تقریباََ تمام ٹیموں میں شامل سینئر قومی کرکٹرز کا کردار اب اور بھی زیادہ اہم ہوگیا ہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف، لاہور قلندرز کے فخر زمان، کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کے محمد نواز، کراچی کنگز کے شرجیل خان، پشاور زلمی کے شعیب ملک اور ملتان سلطانز کے صہیب مقصود کا شمار ان چند ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ میں ہوتا ہے جو کسی بھی وقت اپنی ٹیم کے لیے میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے لیگ کے ابتدائی راؤنڈ میں بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 20 کی اوسط اور 6.15 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک میچ میں عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 158.06 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں 49 رنز بناچکے ہیں۔لاہورقلندرز کے اوپنر فخرزمان ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پرموجود ہیں۔ انہوں نے کراچی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کی چار اننگز میں 143.18 کے اسٹرائک ریٹ اور 63 کی اوسط کے ساتھ 189 رنز بنائے ۔ اس د وران انہوں نے ایک میچ میں 83 رنز کی اننگز بھی کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آلراؤنڈر محمد نواز نے کراچی لیگ میں 89 رنزبنانے کے ساتھ ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں کراچی کی ہائی اسکورنگ لیگ کے باوجود، ابتدائی میچز میں اب تک 7.38 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ باؤلنگ کی جو قابل ستائش ہے ۔کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان نے کراچی لیگ میں بننے والے واحد سنچری اسکور کی ، انہوں نے 170.94 کے اسٹرائیک ریٹ اور 40 کی اوسط سے 200 رنز بنارکھے ہیں۔ انہوں نے کراچی میں پانچ میچز کے دوران 15 چھکے اور 19 چوکے لگائے ۔پشاورزلمی کے آلراؤنڈرشعیب ملک نے کراچی میں کھیلے گئے پانچ میچز میں 33.66 کی اوسط سے 101 رنز اسکور کیے ۔انہوں نے ٹورنامنٹ کی ابتدائی لیگ کے پانچ میچز میں پانچ چھکے اور چھ چوکے جڑے ۔صہیب مقصود ملتان سلطانز کی طرف سے اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین ہیں،وہ 45 کی اوسط سے 135 رنز بناچکے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے آلراؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے کراچی لیگ کو بہت انجوائے کیا، جہاں نے انہوں نے باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔فہیم اشرف نے کہا کہ ابوظہبی میں گرمی اورنمی کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں ان کی فٹنس کا کردار کلیدی ہوگا ، ،وہ ابوظہبی میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔فخر زمان کا کہنا ہے کہ حالیہ چند ماہ میں لاہور قلندرز اور پاکستان ، دونوں کی نمائندگی کے دوران عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا، کراچی لیگ میں لاہور قلندرز کی کارکردگی قدرے بہتر رہی ہے اوروہ یہ تسلسل ابوظہبی میں برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کی پچز پر کرکٹ کھیلنے کا ایک وسیع تجربہ ہے ، ابوظہبی کی پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی جس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کراچی لیگ قدرے مشکل رہی تاہم آخری میچ میں کامیابی سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ابوظہبی لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرامید ہیں،ہمیشہ یو اے ای میں باؤلنگ کرنے کا لطف اٹھایا۔شرجیل خان کا کہنا ہے کہ کراچی لیگ میں متاثر کن کارکردگی کی بدولت ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ان میچز میں انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا، جہاں انہوں نے ایونٹ کی واحد سنچری بھی اسکور کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پہلے نمبر پر برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش جاری رکھیں گیتاہم ابوظہبی کی گرم کنڈیشنز میں یہ آسان نہیں ہوگا ، اننگز کے آغاز میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو نفسیاتی برتری دلانے کی کوشش کریں گے ۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ایک تجربہ کار کھلاڑی کی حیثیت سے مشکل کنڈیشنز میں اپنی بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دینا ان کی ذمہ داری ہے ، وہ کراچی لیگ میں اپنی بیٹنگ فارم اور حالیہ فٹنس پر مطمئن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابوظہبی کی گرم کنڈیشنز کا کردار بہت اہم ہوگا، جو ان کنڈیشنز سے بہتر نبردآزما ہوگا، اس کی کامیابی کی امکانات بھی زیادہ ہوں گے ۔صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ کراچی لیگ ہماری ٹیم کے لیے قدرے مشکل تھی لیکن ہم نے بھرپور محنت کے ساتھ ہر میچ میں اچھا مقابلہ کیا،ابتدائی لیگ میں ان کی بیٹنگ بہتر تھی اور وہ ابوظہبی میں اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔صہیب مقصود نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کچھ وقت گزارا ہے ، جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ۔


متعلقہ خبریں


ایران پر دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں،امریکی صدر وجود - پیر 04 مئی 2026

مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...

ایران پر دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں،امریکی صدر

ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں وجود - پیر 04 مئی 2026

میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...

ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں

کرپشن،مافیا کلچر نے ملک کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے، حافظ نعیم وجود - پیر 04 مئی 2026

25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...

کرپشن،مافیا کلچر نے ملک کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے، حافظ نعیم

آبنائے ہرمز سے امریکی و اسرئیلی جہاز نہیں گزریں گے، ایران کا قانون سازی کا فیصلہ وجود - پیر 04 مئی 2026

نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...

آبنائے ہرمز سے امریکی و اسرئیلی جہاز نہیں گزریں گے، ایران کا قانون سازی کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد،عمران خان کی رہائی کیلئے جلسے جلوسوں کااعلان وجود - اتوار 03 مئی 2026

بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...

اپوزیشن اتحاد،عمران خان کی رہائی کیلئے جلسے جلوسوں کااعلان

سوشل میڈیا کمپنیوں کی پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی وجود - اتوار 03 مئی 2026

عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...

سوشل میڈیا کمپنیوں کی پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی

صوبے کا مقدمہ سیاسی جماعتوں سے ملکر لڑیں گے ،سہیل آفریدی وجود - اتوار 03 مئی 2026

قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...

صوبے کا مقدمہ سیاسی جماعتوں سے ملکر لڑیں گے ،سہیل آفریدی

ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار وجود - اتوار 03 مئی 2026

گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...

ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار

شہری ہلاکتوں کے افغان حکام کے دعوے بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ وجود - اتوار 03 مئی 2026

پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...

شہری ہلاکتوں کے افغان حکام کے دعوے بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

برطانیا میں مریضوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں، ادویات کی شدید قلت کا خدشہ وجود - اتوار 03 مئی 2026

مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...

برطانیا میں مریضوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں، ادویات کی شدید قلت کا خدشہ

امریکا نے ایران کی نئی تجاویز مسترد کردیں وجود - هفته 02 مئی 2026

ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...

امریکا نے ایران کی نئی تجاویز مسترد کردیں

مہنگائی کی شرح ایک بار پھر ڈبل ڈیجٹ میں داخل وجود - هفته 02 مئی 2026

وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...

مہنگائی کی شرح ایک بار پھر ڈبل ڈیجٹ میں داخل

مضامین
سکھ کمیونٹی کا یورپی یونین کے سامنے مظاہرہ وجود پیر 04 مئی 2026
سکھ کمیونٹی کا یورپی یونین کے سامنے مظاہرہ

مکالمے کی ضرورت وجود اتوار 03 مئی 2026
مکالمے کی ضرورت

کشمیر ایک جیل وجود اتوار 03 مئی 2026
کشمیر ایک جیل

ہم خود ہی کافی ہیں! وجود اتوار 03 مئی 2026
ہم خود ہی کافی ہیں!

غزہ ہوگیا عالمی سرخیوں سے اوجھل وجود اتوار 03 مئی 2026
غزہ ہوگیا عالمی سرخیوں سے اوجھل

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر