... loading ...
پاکستان اور مصر کے درمیان شعبہ فلم میں پاکستان، سعودی عرب مصر کے مشترکہ منصوبہ پر اتفاق ہوگیا ہے مشترکہ مذہبی پروگراموں کے لئے باہمی تعاون بھی کیا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین سے مصر کے سفیر طارق دہروگ نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر نے مصر، سعودی عرب اور پاکستان کے مابین فلم پروڈکشن کے شعبہ میں تعاون اور مشترکہ منصوبہ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم اور مشترکہ پروڈکشن کے میدان میں تعاون سے نہ صرف ثقافتی بندھن کو تقویت ملے گی بلکہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اور مصر کے مابین فیچر فلموں کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیلئے ورچوئل اجلاس منعقد کرنے کی تجویز بھی دی ہے ۔وفاقی وزیر نے پاکستانی پروگراموں کی ڈبنگ کے لئے عربی ڈبنگ کی سہولت کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی ڈرامہ کے تبادلوں کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔سرکاری بیان کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات ریڈیو اور ٹی وی کے شعبوں میں تعاون کیلئے پاکستان اور مصر کے مابین مفاہمت کی یادداشت کے مسودہ کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین اور فنکاروں کے دوروں کے تبادلوں کی راہ ہموار ہوگی۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف کی جانب سے میڈیا تعاون، وفاقی وزیر اطلاعات کے مصر کے ہم منصب ڈائریکٹر ہائی کونسل آف میڈیا مصر کے ساتھ ٹیلیفون رابطے کے انتظام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت فلم، میڈیا اور پرفارمنگ آرٹس میں تعلیم اور تربیت کی فراہمی کے لئے میڈیا یونیورسٹی کے قیام کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ مصر کے سفیر نے فلم کے شعبہ میں پاکستان، سعودی عرب اور مصر کے مابین مشترکہ منصوبہ کے حوالے سے تجویز کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے مشترکہ مذہبی پروگراموں کے لئے تعاون پر بھی اتفاق کیا۔اس کے لئے مصر کے سکالرز پہلے ہی پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹی وی اور ریڈیو تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کے منتظر ہیں۔
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...